ZONG LAUNCHES NEW DOUBLE VOLUME BUNDLES FOR INTERNET ONLY SIMS

ZONG LAUNCHES NEW DOUBLE VOLUME BUNDLES FOR INTERNET ONLY SIMS

زونگ ڈبل والیوم آفر

زونگ نے انٹرنیٹ یا ڈیٹا سمز کے لیے ایک نئی آفر متعارف کرائی ہے۔ انٹرنیٹ یا ڈیٹا سم وہ سم ہوتی ہے، جس میں کال کرنے کی سہولت نہیں ہوتی، انہیں صرف انٹرنیٹ اور ایس ایم ایس کے لیے استعمال کیا جاتا ہے۔ونگل اور مائی فائی ڈیوائسز میں انٹرنیٹ یا ڈیٹا سمز ہی استعمال ہوتی ہیں۔
زونگ کے متعارف کرائے گئے نئے بنڈلز سے 4 جی بی سے 100 جی بی تک ڈیٹا ماہانہ مقررہ قیمت پر استعمال کیا جا سکتا ہے۔



انٹرنیٹ سم بنڈل کی تفصیلات
نیچے( تصویر میں) اُن تمام بنڈلز کی تفصیلات ہیں جو صارفین حاصل کر سکتے ہیں۔بنڈلز کی مزید تفصیلات کچھ اس طرح ہے۔
• قیمت میں ٹیکس شامل ہے۔
• یہ پیشکش 29 فروری 2016 تک دستیاب ہے۔
• گڈ نائٹ آفر صرف اس صورت میں حاصل کی جا سکتی ہے جب صارف نیچے (تصویر میں ) دئیے گئے کسی بنڈل میں سبسکرائب ہو۔

(جاری ہے)


• گڈ نائٹ آفر میں ہر رات کے لیے ڈیٹا کی حد 1 جی بی ہے
• رات 1 بجے سے صبح 9 بجے تک (جو گڈ نائٹ آفر حاصل کرنے کا وقت ہے)صارف کے اصل بنڈل سے ڈیٹا استعمال نہیں کیا جا ئےگا۔
• 1 جی بی ختم ہونے کے بعد صارف کا ڈیٹا بنڈل استعمال ہوگا۔
• گڈ نائٹ آفر کی مدت میعاد وہی ہوگی جو دوسرے دنوں میں اصل بنڈل کی ہوتی ہے۔

سبسکرائب کرنے کا طریقہ
• صارفین *6666#ڈائل کرکے انٹرنیٹ سم بنڈل اور گڈ نائٹ آفر ایڈونز حاصل کر سکتےہیں۔
• ان بنڈلز کو کسٹمر سروس سنٹر ، فرنچائز اور ریٹیلرز کے ذریعے بھی سبسکرائب کیا جا سکتا ہے۔

ZONG LAUNCHES NEW DOUBLE VOLUME BUNDLES FOR INTERNET ONLY SIMS
تاریخ اشاعت: 2016-02-06

More Technology Articles