Zong Offers 2GB of 3G or 4G Data for Rs 10 per Day

Zong Offers 2GB Of 3G Or 4G Data For Rs 10 Per Day

زونگ ڈے ٹائم آفر

زونگ نے محدود مدت کےلیے ایک نئی پیشکش”ڈے ٹائم آفر“ متعارف کرائی ہے۔ڈے ٹائم آفر میں 3 جی اور 4 جی صارفین صرف 10 روپے میں صبح چار بجے سے شام چار بجے تک 2 جی بی ڈیٹا استعمال کر سکتے ہیں۔
زونگ کا کہنا ہے کہ گڈنائٹ آفر کے سوا اسے کسی بھی ڈیٹا بنڈل کے ساتھ استعمال کیا جا سکتا ہے۔

سبسکرائب کرنے کا طریقہ
پیشکش سے فائدہ اٹھانے کے لیے dtoلکھ کر 6464 پر بھیج دیں اور یہ سہولت ختم کرنے کےلیے unsub dtoلکھ کر 6464 پر بھیج دیں۔

(جاری ہے)



شرائط و ضوابط
• یہ آفر گڈنائٹ آفر کے علاوہ کسی بھی ڈیٹا بنڈل کے ساتھ استعمال کی جا سکتی ہے۔
• ڈے ٹائم آفر کو دوسری تمام آفرز پر ترجیح دی جائےگی۔
• اس آفر کی ہرروز خودبخود تجدید ہوگی۔ اگر کسی صارف کے موبائل میں بیلنس نہ ہو اور وہ تین دن میں بیلنس ڈلوا لے تو آفر کی تجدید خودبخود ہوجائے گی۔
• یہ پیشکش 2 جی ، 3جی اور 4 جی صارفین کےلیے ہے۔
• فیئر یوز پالیسی کے تحت صارفین مقررہ وقت میں 2 جی بی ڈیٹا استعمال کر سکیں گے۔
• ڈیٹا کی حد ختم ہونے کے بعد صارفین خود بخود اپنے بنیادی پیکیج پر منتقل ہو جائیں گے۔

تاریخ اشاعت: 2015-11-04

More Technology Articles