Zong to Provide Internet Access to 100000 Students Under Prime Minister Laptop Scheme

زونگ ایک لاکھ طلباء کو مفت انٹر نیٹ اور ڈونگل فراہم کرے گا

Zong to Provide Internet Access to 100000 Students Under Prime Minister Laptop Scheme

زونگ نے ہائر ایجوکیشن کمیشن کے ساتھ ایک معاہدہ کیا ہے ، جس کے تحت زونگ پرائم منسٹر لیپ ٹاپ سکیم فیز ٹو کے طلباء کو وائرلیس براڈ بینڈ سروس کے تحت انٹرنیٹ فراہم کیا جائے گا۔

(جاری ہے)

اس معاہدے میں کہا گیا ہے کہ پورے ملک سے لیپ ٹاپ حاصل کرنے والے ایک لاکھ طلباء کو مفت 3 جی انٹرنیٹ فراہم کیا جائے گا۔زونگ انٹرنیٹ حاصل کرنےوالے طلباء کو زونگ ایک ڈونگل بھی فراہم کرے گا۔اس ڈونگل سے طلباء انٹرنیٹ استعمال کرنے کے ساتھ ساتھ ایچ ای سی کی ڈیجیٹل لائبریری کو بھی وزٹ کر سکیں گے۔ان ڈونگلز کی مدد سے طلباء پہلے تین ماہ تک مفت 3 جی انٹرنیٹ استعمال کر سکیں گے۔

تاریخ اشاعت: 2015-11-13

Your Thoughts and Comments