ZTE confirms it will bring 5G smartphone with Snapdragon 855

ZTE Confirms It Will Bring 5G Smartphone With Snapdragon 855

زیڈ ٹی ای سنیپ ڈریگن 855 چپ سیٹ کے ساتھ 5G سمارٹ فون پیش کرے گا

چینی کمپنی زیڈ ٹی ای 25فروری کو  بارسلونا میں ہونےو الی موبائل ورلڈ کانگرس میں ایک 5G فون متعارف کرائے گی۔ اس تقریب کے دعوت ناموں  پر New Axon, New 5G flagship درج ہے۔ ابھی یہ معلوم نہیں ہو سکا کہ یہ ایک ہی فون ہوگا یا اس تقریب میں دو فون متعارف کرائے جائیں گے۔

(جاری ہے)


ایک نئے ٹیزر سے پتا چلتا ہے کہ اس فون میں سنیپ ڈریگن 855 چپ سیٹ ہوگا۔
زیڈ ٹی ای ٹیکنالوجی نے تجارتی پابندی کی خلاف ورزی پر بھاری امریکی جرمانوں کے بعد دیوالیہ ہونے سے بچنے کے لیے 5G میں بھاری سرمایہ کاری شروع کر دی ہے۔
ایم سی ڈبلیو میں زیڈ ٹی ای کی ذیلی کمپنی نوبیا بھی اپنے سمارٹ فونز متعارف کرائے گی۔

تاریخ اشاعت: 2019-02-23

More Technology Articles