ZTE powerful Nubia Z17 is the first phone with Quick Charge 4 plus

ZTE Powerful Nubia Z17 Is The First Phone With Quick Charge 4 Plus

زیڈ ٹی ای کا نیا پاورفل نوبیا زیڈ 17 کوئیک چارج 4پلس کا حامل پہلا فون ہوگا

ابھی تک  کم ہی سمارٹ فونز میں کوالکوم کی کوئیک چارج 4.0 ٹیکنالوجی کا اپنایا  گیا ہے لیکن کوالکوم نے اس کا مزید جدید ورژن کوئیک چارج 4 پلس (Quick Charge 4+) جاری کر دیا ہے۔
یہ چارجنگ ٹیکنالوجی پہلی بار زیڈ ٹی ای کے تازہ ترین فون نوبیا زیڈ 17 میں متعارف کرائی جائے گی، جو فون کی 3200 ایم اے ایچ کی بیٹری کو 25 منٹ میں 50 فیصد تک چارج کر دے گی۔ کوالکوم کا کہنا ہے کہ کوئیک چارج 4 پلس پچھلے ورژن سے 15 فیصد تیز رفتار ہے اور اس سے فون کم گرم ہوگا۔

(جاری ہے)


نوبیا زیڈ 17کے دوسرے ہارڈ وئیر میں سنیپ ڈریگن 835 چپ سیٹ، 6 جی بی / 8 جی بی ریم، 64 جی بی/ 128 جی بی انٹرنل سٹوریج  اور 5.5 انچ 1080pڈسپلے  ہوگا۔اس فون کا ڈسپلے سکرین کے لحاظ سے کافی بہتر ہے جو کیوایچ ڈی ڈسپلے پر بیٹری لائف کو بڑھا دے گا۔
اس فون  کی بیک پر 23 +12 میگا پکسل کا ڈوئل کیمرہ  سیٹ اپ ہے جبکہ فرنٹ کیمرہ 16 میگا پکسل ہے۔ آواز کے لیے  فون میں ڈولبی آٹموس ٹیکنالوجی استعمال کی گئی ہے لیکن فون میں کوئی ہیڈ فون جیک نہیں ہے۔
بدقسمتی سے یہ فون فی الوقت صرف چین میں دستیا ب ہے۔ ریم اور سٹوریج کے لحاظ سے اس کی قیمت 410 ڈالر سے 590 ڈالر تک ہے۔ امید ہے کہ اسے دوسری مارکیٹوں میں بھی لانچ کیا جائےگا۔

ZTE powerful Nubia Z17 is the first phone with Quick Charge 4 plus
تاریخ اشاعت: 2017-06-04

More Technology Articles