American girl found her mother after 27 years on Facebook

American Girl Found Her Mother After 27 Years On Facebook

امریکی لڑکی نے فیس بک کے ذریعے 27سال بعد اپنی ماں کو تلاش کرلیا

آمریکہ میں 27سال بعد لڑکی نے فیس بک کی مدد سے اپنی بچھڑجانے والی والدہ کو تلاش کرلیا،غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق 1986میں امریکہ کے ایک فاسٹ فوڈ ریستوران کے غسل خانے میں نوزائیدہ بچی کو چھوڑ کر غائب ہونے والی خاتون کو اس کی بیٹی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹس فیس بک کی مدد سے تلاش کیا.

ان کی پوسٹ کو 30 ہزار مرتبہ شیئر کیاگیا اور بالآخر یہ اس کی ماں نے بھی دیکھ لی جنہوں نے بعد میں اپنے وکیل کی مدد سے کیتھرین سے رابطہ کیا،امریکی ریاست پینسلوینیا کے سیلین ٹان میں کیتھرین ڈیپریئل کو برگر کنگ بیبی کے نام سے پہچانا جاتا ہے.

انہوں نے امریکی میڈیا کو بتایا کہ پہلی مرتبہ اپنی ماں سے مل کر انہیں حقیقی خوشی ملی،انہوں نے کہاکہ میری ماں میرے تصور سے بھی زیادہ اچھی ہیں۔

(جاری ہے)

وہ بہت شفیق ہیں۔ میں بہت خوش ہوں،خاتون کا نام ظاہر نہیں کیاگیا۔

تاریخ اشاعت: 2014-03-27

More Technology Articles