Chrome Canvas lets you doodle right in your browser

Chrome Canvas Lets You Doodle Right In Your Browser

گوگل نے نئی ویب ایپ کروم کینوس لانچ کر دی

گوگل نے حال ہی میں ایک نئی ویب ایپ کروم کینوس لانچ کی ہے۔ یہاں پر صارفین تصاویر پر اور کینوس پر ڈرائنگز بنا سکتے ہیں۔ اس ویب ایپ کو canvas.apps.chrome پر استعمال کیا جا سکتا ہے۔ آپ کی کینوس پر تخلیق کردہ ڈرائنگز آپ کے گوگل اکاؤنٹ میں محفوظ رہیں گی۔ ان ڈرائنگز کو PNG فائل کی صورت میں ڈاؤن لوڈ بھی کیا جا سکتا ہے۔
کروم کینوس کے ڈرائنگ ٹولز کافی سادہ ہیں۔
اس ایپ میں آپ پنسل، انک پین، مارکر یا چاک کو ڈرائنگ ٹول کے طور پر استعمال کر سکتے ہیں۔

(جاری ہے)

ان ٹولز کو پہلے سے متعین بہت سے رنگوں کے ساتھ  استعمال کیا جا سکتا ہے۔ ڈرائنگ کی غلطیوں کو مٹانے کے لیے ایک اریزر ٹول بھی ہے۔
کروم کینوس کو صرف کروم ہی نہیں بلکہ WebAssembly کی سپورٹ والے کسی بھی براؤزر جیسے فائر فاکس پر بھی استعمال کیا جا سکتا ہے۔
کروم کینوس میں ماؤس یا ٹچ پیڈ یا سٹائلس سے ڈرائنگ کی جا سکتی ہے۔
ڈرائنگ کے لیے کروم کینوس گوگل کا پہلا پلیٹ فارم نہیں۔ گوگل موبائل ڈیوائسز کے لیے اے آر ڈرائنگ ایپ اور ورچوئل رئیلٹی میں ڈرائنگ کے لیے 3D MS Paint کی طرح کی ایپ جاری کر چکاہے۔ گوگل کیپ (Google Keep) میں بھی ڈرائنگ کی سپورٹ موجود ہے۔

تاریخ اشاعت: 2018-12-23

More Technology Articles