combine cloud storage accounts at one place

Combine Cloud Storage Accounts At One Place

انٹرنیٹ پر مفت میں ایک جگہ ہی ہزاروں جگہ سٹوریج حاصل کریں

درجنوں کلاؤڈ اسٹوریجز کو جمع کرنے سے کئی سو جی بی کی اسٹوریج حاصل ہو سکتی ہے، لیکن ہر اسٹوریج کا استعمال کرنے کے لیے لوگ اُس کی ویب سائٹ پر جانا یا پھر کلائنٹ پروگرام انسٹال کرنا پسند نہیں کرتے۔ تمام اسٹوریجز کو ایک ساتھ بڑی آسانی سے استعمال کرنے کے لیے آپ ’’کلاؤڈ ایوو‘‘ (Cloudevo) پروگرام انسٹال کر کے اکاؤنٹ بنا سکتے ہیں۔

اس پروگرام میں اپنی تمام کلاؤڈ اسٹوریجز جیسے کہ گوگل ڈرائیو، ڈراپ باکس، مائیکرو سافٹ ون ڈرائیو، فور شیئرڈ، باکس ڈاٹ کام، ہائی ڈرائیو اور میگا وغیرہ ایک ساتھ منظم انداز میں رکھنے کے علاوہ استعمال بھی کر سکتے ہیں۔ اس پروگرام سے تمام اسٹوریجز کو ایک ڈرائیو میں جمع نیز کوئی بھی ڈیٹا اپ لوڈ کرنے پر یہ پروگرام خود بخود اُس ڈیٹا کو ان اسٹوریجز میں تقسیم کر دیتا ہے لیکن استعمال کے وقت خود ہی جمع کر کے آپ کے لیے حاضر کر دیتا ہے۔

(جاری ہے)


قیمتی ڈیٹا کی حفاظت کا بہترین طریقہ یہی ہے کہ اسے کسی کلاؤڈ اسٹوریج پر بیک اپ کرتے رہیں۔ ’’کلاؤڈ ایوو‘‘ ڈیٹا کو تیز اور محفوظ طریقے سے کلاؤڈ اسٹوریج میں پہنچانے کے علاوہ ڈیٹا انکرپشن کی سہولت بھی دیتا ہے۔ کلاؤڈ ایوو ونڈوز کے علاوہ لینکس، اینڈروئیڈ و آئی او ایس یعنی تمام پلیٹ فارمز کے لیے مفت دستیاب ہے۔
کلاؤڈ ایوو کو انسٹال کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

تاریخ اشاعت: 2017-04-18

More Technology Articles