Delete Social Media and Website's Account with Account Killer

Delete Social Media And Website's Account With Account Killer

تمام سوشل میڈیا پلیٹ فارمز اور ویب سائٹس پر اکاؤنٹس ڈیلیٹ کرنے کا طریقہ کار جانیں

اگر آپ کسی سوشل میڈیا پلیٹ فارم یا ویب سائٹ پر اپنا اکاؤنٹ ڈیلیٹ کرنا چاہتے ہیں لیکن  آپ کو اس کا طریقہ کار معلوم نہیں تو یہ ویب سائٹ آپ کے لیے ہی ہے۔اکاؤنٹ کِلر (AccountKiller) پر آپ تمام سوشل میڈیا پلیٹ فارمز اور ویب سائٹ کے اکاؤنٹ ڈیلیٹ کرنے کے تفصیلی طریقہ کار جان سکتے ہیں ۔
اکاؤنٹ کِلر  میں اکاؤنٹ کے  ڈیلیٹ کرنے کے  عمل  کو آسان بنانے  لیے تمام براہ راست لنکس اور ہدایات جمع کی  گئی ہیں۔

(جاری ہے)

اکاؤنٹ کِلر پر بتایا گیا ہے کہ جو  ویب سائٹس اکاؤنٹ  ڈیلیٹ کرنے کی  سہولت نہیں دیتی ،  اُن پر  اپنے اکاؤنٹ کو  کس طرح سے گمنام کرنا ہے۔یہاں  بہت سی ویب سائٹس کے بارے میں صاف طور پر بتا دیا گیا ہے کہ  اس کے اکاؤنٹ ڈیلیٹ کرنے کا کوئی طریقہ نہیں ہے۔ایسی تمام ویب سائٹس کے نام سیاہ رنگوں میں  لکھے گئے ہیں۔  
اکاؤنٹ کِلر پر صارفین خود سے بھی   کسی بھی ویب سائٹ کے اکاؤنٹ کو ڈیلیٹ کرنے کا طریقہ کار شامل کر سکتے ہیں۔
اکاؤنٹ کِلر کو وزٹ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔
تاریخ اشاعت: 2017-12-25

More Technology Articles