Facebook announces new tools to help you sell your stuff in Groups

اشیاء کی فروخت کے لیے فیس بک کا نیا فیچر مگر صرف گروپس کے لیے

Facebook announces new tools to help you sell your stuff in Groups

پچھلے سال سے ہی فیس بک اپنے گروپس کے لیے ایک ایسے فیچر پر کام کر رہا تھا جس کی بدولت ممبران گروپ میں اپنی اشیاء فروخت کر سکیں۔آج فیس بک نے یہ فیچر متعارف کرا دیا ہے۔

اس فیچر کے لیے فیس بک گروپ میں “Post” کے بٹن کے ساتھ ہی “Sell” بٹن کا اضافہ کیا گیا ہے۔اس سے ممبران پوسٹ کرنے کی طرح ہی اپنی اشیاء فروخت بھی کر سکیں گے۔

اس فیچر کی بدولت ممبران قابل فروخت اشیاء کی تفصیل، اس کی قیمت، جہاں دستیاب ہے وہاں کا پتہ اور ترسیل کی معلومات شیئر کر سکیں گے۔



فروخت کرنے والے اپنی اشیاء کے ساتھ “دستیاب ہے”(Available) یا “فروخت ہو چکی” (Sold) بھی مارک کر سکیں گے۔اس کے علاوہ ممبران یہ بھی جان سکیں گے کہ فروخت کرنے والوں نے ماضی میں کیا کیا فروخت کیا ہے۔

(جاری ہے)



فیس بک کے گروپس اور پیجز پر خرید و فروخت کا کام اب بھی جاری ہے مگر یہ سب “دیسی” طریقے سے ہی ہوتا ہے۔ یعنی ہر کوئی اپنی اشیاء کی تصویر اور قیمت وغیرہ پوسٹ کر دیتا ہے۔

نئے فیچر کی بدولت اب یہ زیادہ آسانی اور سہولت کے ساتھ ہو سکے گا۔

یہ فیچر جلد ہی تمام گروپس کے لیے دستیاب ہوگا۔ اگرایڈمن حضرات کو یہ خبر پڑھ کر زیادہ ہی بے چینی لگ گئی ہے اوروہ اس فیچر کو دوسروں سے پہلے اپنے گروپ میں استعمال کرنا چاہتے ہیں تو یہاں کلک کر کے موجود فارم کو پُر کر دیں۔

تاریخ اشاعت: 2015-02-11

Your Thoughts and Comments