Facebook Gives lonely boy 1.8 million friends

Facebook Gives Lonely Boy 1.8 Million Friends

فیس بک نے ایک اکیلے بچے کو 18 لاکھ دوستوں سے نواز دیا

کولن جو کہ 10 سال کا ہے۔ اس میں ایسپرگر کی علامات (Asperger syndrome) پائی جاتیں ہیں۔ اس کی وجہ سے سکول میں کوئی بھی اس کو دوست بنانا پسند نہیں کرتا۔9 مارچ کو کولن کی گیارویں سالگرہ آرہی ہے اور اس موقع پر اس کی ماں جینیفر کننگم نے ایک سالگرہ پارٹی کا انتطام کرنے کا سوچا۔ مگر کولن نے یہ کہہ کر منع کر دیا کہ اس کا کوئی دوست نہیں ہے تو پھر پارٹی کس کے لیے؟
اپنے بیٹے کو اس کی سالگرہ کے موقع پر حیران کن تحفہ دینے کے ارادے سے جینیفر نے 2 فروری کو فیس بک پر ایک پیج تخلیق کیا جس میں اس نے بتایا کہ کولن میں پائی جانے والی علامات کی وجہ سے کوئی بچہ اس سے دوستی کرنے کے حق میں نہیں ہے اس لیے میں نے سوچا کہ کسی بھی پارٹی کا انتظام کرنے کی بجائے اگر میں فیس بک پر ایک ایسا پیج تخلیق کروں جہاں دنیا بھر سے لوگ کولن کو سالگرہ کی مبارکباد یں اور مثبت پیغامات بھیجیں تو یہ کسی پارٹی سے زیادہ اچھا ہوگا۔

(جاری ہے)

http://photo-cdn.urdupoint.com/technology/images/fb-colin.jpg

10 دنوں میں پیج کو پوری دنیا سے 1.8 ملین لوگوں نے پسند کیا اور 10 ہزار لوگوں نے اپنی رائے کا اظہار کیا اور کولن کو سالگرہ کے موقع پر مبارکباد دیتے ہوئے نیک تمناؤں سے نوازا۔اس کے علاوہ جینیفر کی اپنے بیٹے کے لیے اس کوشش کو بھی بہت سراہا گیا۔

اس پیج کی مقبولیت کو دیکھتے ہوئے جینیفر نے کولن اور اس کے اندر پائی جانے والی کمی کو کو بھی شئیر کیا۔اس کا کہنا ہے کہ کولن ایک سوچ سمجھ رکھنے والا بچہ ہے۔جو ننٹینڈوز 3 ڈی ایس، پوکیمون اور ڈاکٹر ہو دیکھنا پسند کرتا ہے۔
کولن ابھی تک اس حیران کن تحفے سے بے خبر ہے اس کی ماں نے 9 مارچ تک اس کو راز میں ہی رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔9 مارچ کو جب کولن اس خوبصورت تحفے کو دیکھے گا تو یقینًااس کی سوچ پر مثبت اثرات مرتب ہونگے۔

کولن کی برتھ ڈے کا فیس بک پیج دیکھنے کیلئے یہاں پر کلک کیجئے.

تاریخ اشاعت: 2014-02-14

More Technology Articles