Facebook tightens policies on posts about illegal sales

Facebook Tightens Policies On Posts About Illegal Sales

فیس بک پر چیزوں کی خریدو فروخت کے سلسلے میں نئی پابندیاں

فیس بک کی طرف سے سامنے آنے والے ایک بیان میں کہاگیا ہے کہ فیس پر فروخت کی جانے والی اشیاء خاص طور پر بندوق خصوصاً پستول یا رائفل وغیرہ کے لیے نئی پابندیاں لاگو کی جائیں گی۔
فیس بک کی پالیسی مینجمنٹ کی ہیڈ مونیکا بیکرٹ نے کہا ہے کہ ہم ایسی اشیاء کی خرید و فروخت کی اجازت نہیں دے سکتے جن سے قانون کی خلاف ورزی کا ڈر ہو۔

(جاری ہے)

مثال کے طور پر امریکہ میں بندوق کی خریدو فروخت کی اجازت نہیں دی جائے گی خاص طور پر جب یہ خرید و فروخت بغیر لائسنس کے ڈیلرز کے درمیان میں ہو رہی ہوگی۔
پالیسی میں تبدیلی کا مطلب ہے ضرورت پڑنے پر فیس بک ’’ رپورٹڈ‘‘ مواد کو ہٹا دے گا، اور لوگوں کو اپنی خرید و فروخت کے صفحہ پر متعلقہ قوانین کے متعلق پوری معلومات فراہم کرنی ہوگی۔

تاریخ اشاعت: 2014-03-06

More Technology Articles