FBR Intends to Impose 33% Taxes on Google in Pakistan

FBR Intends To Impose 33% Taxes On Google In Pakistan

اب ایف بی آرملکی اورغیر ملکی انٹرنیٹ کمپنیوں سے بھی ٹیکس وصول کرے گا

فیڈرل بورڈ آف ریونیو گوگل، فیس بک، ڈیلی موشن، یاہو اور دوسری انٹرنیٹ کمپنیوں پر 33 فیصد ٹیکس نافذ کرے گا۔ تاہم اس طریقہ کار کا وضع ہونا ابھی باقی ہے جس کےتحت انٹرنیٹ کمپینوں کی آمدن کا پتا چلایا جائے۔اس حوالے سے ایف بی آر مختلف طریقوں پر غور کر رہا ہے۔

ایف بی آر کا کہنا ہے کہ اگر پاکستانی کمپنیاں پاکستان سے کما کر پاکستان کو ٹیکس دیتی ہیں تو گوگل جو پاکستان سے کما رہا ہے اس پر اسے بھی ٹیکس دینا چاہیے۔

(جاری ہے)

ایف بی آر کا مزید کہنا تھا کہ گوگل، فیس بک، ڈیلی موشن، یاہو اور دوسری تمام کمپنیاں بھارت، یو اے ای، مصر اور دوسرے ممالک میں وہاں کی حکومتوں کو ٹیکس ادا کرتی ہیں تو اسے پاکستان میں بھی ادا کرنا چاہیے۔

ایف بی آر نے اپنی سمری وزارت خزانہ کو بھجوا دی ہے۔ وہاں سے منظوری کے بعد مزید لائحہ عمل تیار کیا جائے گا۔اندازوں کےمطابق پاکستان کمپنیوں نے 2014 میں انٹرنیٹ پر تشہیر کی مد میں 25 ارب روپے خرچ کیے، جس میں سے بڑا حصہ گوگل، فیس بک، ڈیلی موشن اور یاہو کا تھا۔

تاریخ اشاعت: 2015-01-27

More Technology Articles