get temporary email and mobile number on this web site

عارضی کاموں کے لیے عارضی ای میل ایڈریس حاصل کریں Moakt سے

get temporary email and mobile number on this web site

Moakt ایک ایسی ویب سائٹ ہے جہاں صارفین عارضی ای میل ایڈریس کے ساتھ ساتھ عارضی فون نمبرز بھی حاصل کر سکتے ہیں۔یہ عارضی ای میل اور عارضی فون نمبر ایسی سروسز کے تصدیقی ایس ایم ایس اور ای میل حاصل کرنے کے لیے استعمال کیے جاتے ہیں، جہاں ہم نے بار بار وزٹ نہ کرنا ہو یا ہمیں خدشہ ہو کہ اس سروس سے سپام میلز کی بھرمار ہو جائے گی۔
ویب سائٹ پر اکاؤنٹ بنانا کافی آسان ہے۔

صارفین چاہیں تو اپنی مرضی کا یوزر نیم لے سکتے ہیں چاہیں تو اٹکل سے کمپیوٹر جنریٹد ای میل حاصل کر سکتےہیں۔ صارفین چاہیں تو اپنے عارضی ای میل ایڈریس کی زندگی کو، جو ایک گھنٹہ ہوتی ہے، Extend کے بٹن پر کلک کرکے بڑھا بھی سکتے ہیں، جس سے ای میل ایڈریس مزید ایک اور گھنٹے تک کارآمد رہے گا۔
یہاں صارفین کو الگ سے ان باکس فراہم نہیں کیا جاتا ہے۔

(جاری ہے)

ویب سائٹ کو استعمال کرتے ہوئے جو کوئی بھی عارضی ای میل ایڈریس بناتا ہے ، سب کی ای میل ایک ہی مشترکہ ان باکس میں جمع ہوتی رہتی ہیں۔ اس لیے صارفین کو چوکس ہو کر آنے والی ای میلز پر دھیان دینا پڑتا ہے۔
اسی طرح اس سائٹ سے صارفین 8 مختلف فون نمبروں میں سے ایک نمبر عارضی طور پر استعمال کر سکتے ہیں۔ فون نمبر پر آنے والا ایس اایم ایس بھی مشترکہ ان باکس میں آئے گا۔

یہاں بھی صارفین کو اپنے ایس ایم ایس پر نگاہ رکھنی پڑتی ہے۔
یاد رہے کہ یہ عارضی ای میل اور عارضی فون نمبروں کی سروس عارضی کاموں کے لیے ہے، اہم کاموں کےلیے صارفین کو اپنا ہی ای میل اور اپنا ہی موبائل نمبر استعمال کرنا چاہیے ورنہ اکاؤنٹ ہیک بھی ہو سکتاہے۔
ویب سائٹ وزٹ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

تاریخ اشاعت: 2016-11-25

Your Thoughts and Comments