Google Drive introduced new security features

Google Drive Introduced New Security Features

گوگل ڈرائیو کے نئے سیکورٹی فیچر

گوگل نے گوگل ڈرائیو میں نئے انفارمیشن رائٹس منیجمنٹ ٹولز کی مددسے صارفین کو اُن کے شیئر کیے ہوئے ڈاکیومنٹس پر مزید سیکورٹی فیچر فراہم کیے ہے۔
صارفین ایڈوانس شیئرنگ مینو کی مدد سے اب اپنے شیئر کیے ہوئے ڈاکیومنٹس پر ڈاؤن لوڈ کرنے ، پرنٹ کرنے اورفائل کاپی کرنے کی پابندی لگا سکتے ہیں۔ڈویلپر حضرات بھی ایک اے پی آئی کے ذریعے اس فیچر کو اپنی ایپلی کیشن میں شامل کرسکتے ہیں۔

(جاری ہے)


جب آپ پرنٹ، ڈاؤن لوڈ اور کاپی فیچر کو ڈس ایبل کر دیتے ہیں تو ڈاکیومنٹس ، سپریڈ شیٹ اور پریزنٹیشن آپ کو فائل مینو سے ایکسپورٹ آپشن کے ڈس ایبل ہونے کے بارے میں مطلع کرتےہیں۔
نظریاتی طور پر، اس نئے فیچر کے بعد دوسرے صارفین کے لیے یہ ممکن نہیں کہ وہ اآپ کے ڈاکیومنٹ کو کاپی، پرنٹ یا ڈاؤن لوڈ کر سکیں تاہم اگر کوئی سکرین شاٹ یا کیمرہ کی مدد سے ایسا کرے تو اسے روکنا گوگل کے بس کی بھی بات نہیں۔ لیکن بعض اوقات ڈاکیومنٹ کو محفوظ بنانے کے لیے اتنے فیچر ہی کافی ہیں۔

ابھی یہ فیچر گوگل ڈرائیو ویب ورژن کے لیے لانچ کیا گیاہے. موبائل صارفین اس فیچر کو استعمال نہیں کر سکیں گے.

Google Drive introduced new security features
تاریخ اشاعت: 2015-07-15

More Technology Articles