Google Drive reaches 1 billion users

Google Drive Reaches 1 Billion Users

گوگل ڈرائیو کے صارفین کی تعداد 1 ارب تک پہنچ گئی

گوگل کی ملکیتی آٹھویں پلیٹ فارم کے استعمال کرنے والےصارفین کی تعداد بھی ایک ارب سے بڑھ گئی ہے۔ گوگل ڈرائیو کے صارفین کی تعداد اب ایک ارب سے زیادہ ہو گئی ہے۔ جی میل، کروم، میپس، یوٹیوب، اینڈروئیڈ اور پلے سٹور کے بعد گوگل ڈرائیو بھی ایک ارب سے زیادہ صارفین کا حامل پلیٹ فارم ہے۔
گوگل نے اس بات کا اعلان سان فرانسسکو میں ہونے والی گوگل کلاؤڈ نیکسٹ کانفرنس میں گیا۔

کانفرنس میں اعلان کیا گیا کہ گوگل ڈرائیو کے حوالے سے یہ اہم سنگ میل اسی ہفتے عبور کر لیا جائے گا لیکن کمپنی نے کسی خاص دن کے حوالے سے نہیں بتایا، اس کی وضاحت نہ ہونے کے باوجود یہ کافی متاثر کن خبر ہے۔
گوگل اکثر گوگل ڈرائیو کے حوالے سے خاموش رہتا ہے۔ پچھلے سال گوگل نے آئی او کانفرنس میں اعلان کیا تھا کہ گوگل ڈرائیو میں صارفین نے 2 ہزار ارب فائلیں محفوظ کی ہوئیں ہیں اور اس کے فعال صارفین کی تعداد 800 ملین ہو گئی ہے۔

(جاری ہے)

اس سال آئی او کانفرنس میں تو اس حوالے سے کچھ نہیں بتایا گیا لیکن لیکن گوگل نیکسٹ کانفرنس میں گوگل نے یہ بڑا اعلان کیا ہے۔
پچھلے سال میں گوگل نے ڈرائیو میں کاروبار صآرفین کے لیے خاصے فیچر متعارف کرائے ہیں۔ ٹیم ڈرائیو اور ڈرائیو فائل سٹریم کاروباری حضرات کے لیے متعارف کرائے گئے فیچر ہیں۔ اس کے علاوہ اس میں مشین لرننگ کے فیچر بھی شامل کیے گئے ہیں۔ گوگل نے تمام پی سی اور میک صآرفین کے لیے ڈرائیو کا حامل بیک اپ اینڈ سنک ٹول بھی متعارف کرایا ہے۔

تاریخ اشاعت: 2018-07-26

More Technology Articles