Google Just Launched Google Poly A Free 3D Object Store

Google Just Launched Google Poly A Free 3D Object Store

گوگل نے وی آر اور اے آر کے لیے مفت 3ڈی آبجیکٹ سٹور لانچ کر دیا

گوگل نے Poly کے نام سے ایک لائبریری لانچ کی ہے جہاں سے ڈویلپرز ورچوئل یا آگمنٹڈ رئیلٹی کےلیے 3ڈی آبجیکٹ ڈاؤن لوڈ کر کے ویڈیوز اور انٹرایکٹیو گیمز میں استعمال کر سکتےہیں۔
گوگل نے یہ نیا پلیٹ فارم ڈویلپر کی سہولت کے لیے بنایا ہے جہاں سے وہ کئی مارمیٹ میں مختلف آئٹمز لے کر استعمال کر سکتے ہیں۔
اس پلیٹ فارم کےلانچ سے گوگل کے ڈے ڈریم پلیٹ فارم کےلیے بھی گیمز اور ایپس میں اضافہ ہوگا ۔

آن لائن سٹور ”پولی“ پر کھانے، پھولوں، جانوروں کے سادہ آئٹمز سے لےکر 3ڈی لینڈ سکیپ کے پیچیدہ آئٹمز بھی ڈاؤن لوڈ کیے جا سکتے ہیں۔

(جاری ہے)

صارفین اس پلیٹ فارم پر موجود Art، Architecture، Places,Scenes اور Food and Drink کے علاوہ دیگر کیٹیگریز سے بھی اپنی مرضی کےآئٹمز ڈاؤن لوڈ کر سکتےہیں۔
مجموعی طور پر گوگل کا یہ پلیٹ فارم مائیکروسافٹ کے Remix 3D سے ملتا جلتا ہے لیکن Paint 3D کی بجائے اس کا کانٹنٹ گوگل کے Tilt Brush اور Blocks ایپس سے بنایا گیا ہے۔


پولی پر بہت سا مواد تو گوگل کا ہی بنایا ہوا ہے لیکن کچھ مواد دوسرے فنکاروں کا بھی ہے جسے 3Dیا جف میں ڈاؤن لوڈ کیا جا سکتا ہے۔یہ سارا کانٹنٹ مفت ہے اور کریٹیو کامن لائسنس کے تحت دستیاب ہے۔
گوگل پولی کا وزٹ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

تاریخ اشاعت: 2017-11-02

More Technology Articles