Google Launches Its Game Streaming Service

گوگل نے اپنی گیم سٹریمنگ سروس لانچ کر دی

Google Launches Its Game Streaming Service

کافی انتظارکے بعد سرچ انجن گوگل نے ”پروجیکٹ سٹریم“ کے نام سے گیم سٹریمنگ پروجیکٹ لانچ کر دیا۔ یہ ایک نئی سٹریمنگ سروس ہے، جسے ہائی اینڈ پی سی پر  گوگل کروم براؤزر کے ذریعے استعمال کیا جا سکےگا۔ یعنی اب آپ کروم براؤزر کے ذریعے گیم کھیل سکیں گے۔ گوگل نے آنے والی Assasin’s Creed Odyssey کو آپ کے کروم ویب براؤزر تک لانے کے لیے Ubisoft سے شراکت داری کی ہے۔

تاہم ٹرائیل کی مدت کے دوران منتخب شرکا ہی گیم کو کھیل سکیں گے۔ ٹسٹنگ کا عرصہ 5 اکتوبر سے شروع ہوکر جنوری 2019 تک جاری رہے گا۔ اس عرصے کے دوران کھلاڑیوں کو گیم کھیلنے کے لیے کسی قسم کی ادائیگی نہیں کرنی پڑےگی۔
گیم کھیلنے کے لیے کھلاڑیوں کے پاس کم از کم 25 ایم بی پی ایس کی رفتار کا انٹرنیٹ کنکشن ہونا چاہیے۔ فی الحال اس کے ٹرائیل صرف امریکا میں 17 سال اور اس سے بڑی عمر کے کھلاڑیوں کے لیے شروع کیے گئے ہیں۔

(جاری ہے)

ٹرائیل سے فائدہ اٹھانے کے لیے کھلاڑیوں کے پاس گوگل اور Ubisoft دونوں کےاکاونٹ ہونے چاہیے۔

تاریخ اشاعت: 2018-10-06

Your Thoughts and Comments