Google Launches Street View Maps of Pakistani Cultural Sites

Google Launches Street View Maps Of Pakistani Cultural Sites

گوگل سٹریٹ ویو میپس ، اب پاکستان کے لیے بھی

گوگل نے پاکستان میں موجود ثقافتی ورثے کو دنیا کے سامنے لانے کےلیے پاکستان میں سٹریٹ ویو میپس کو لانچ کیا ہے۔
تہذیبی اور ثقافتی اعتبار کے پاکستان دنیا کے اہم ترین ممالک میں شامل ہے۔ 5000 سال سے آباد ملتان اور دیگر مقامات پاکستان میں ہیں۔ پاکستان میں ہزاروں سال پرانی تہذبوں کے آثار ہیں۔

(جاری ہے)

پاکستان سے لاکھوں سال پہلے دانت اور اوزار بھی ملے ہیں، جس سے اندازہ ہوتا ہے کہ اولین انسانوں کا تعلق اس سے خطے سے تھا۔


گوگل کلچر انسٹی ٹیوٹ پاکستان تمام ثقافی ورثے کو ڈیجیٹل صورت میں محفوظ کر رہا ہے۔اس وقت تقریباً ایک درجن کے قریب ثقافتی لحاظ سے اہم جگہوں کو سٹریٹ ویو یا 360 ڈگری تصاویر کی صورت میں محفوظ کیا جا چکا ہے۔گوگل نےاس پراجیکٹ کو کو ونڈرز آف پاکستان کا نام دیا ہے۔ ونڈر آف پاکستان کو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں.

تاریخ اشاعت: 2015-08-21

More Technology Articles