Google lets you test body tracking AI with Move Mirror

Google Lets You Test Body Tracking AI With Move Mirror

گوگل کا نیا پراجیکٹ ”موو مرر“ مصنوعی ذہانت سے آپ کے جسم کی حرکات کا اندازہ لگائے گا

گوگل نے صارفین کے لیے  ”موو مرر“(Move Mirror) کےنام سے ایک نیاتجرباتی  پراجیکٹ شروع کیا ہے۔اس تجرباتی پراجیکٹ سے صارفین  اپنے ویب کیمرے سے اپنے جسم کی حرکات  ریکارڈ کریں گےا ور موو مرر فوری طور پر آپ کی حرکات کو ہزاروں تصاویر سے ملا  کر آپ کو  ملتی جلتی تصویر دکھائے گا۔
موو مرر میں آپ جتنی تیزی سے اپنے پوز تبدیل کریں گے ، مصنوعی ذہانت کا الگورتھم اتنی ہی تیزی سے آپ کو آپ کے پوز سے ملتی جلتی تصاویر دکھائے گا۔

موومرر کے ڈیٹا بیس میں اس وقت مختلف افراد کی مختلف طرح سے بنائی ہوئی 80 ہزار تصاویر ہیں۔ موو مرر میں یہ ٹریکنگ رئیل ٹائم میں ہوتی ہے۔
گوگل کا کہنا ہے کہ  موو مرر کا مقصد صرف ویب کیمرہ  اور کمپیوٹر کے استعمال سے صارفین کے مختلف پوز کے اندازہ لگائے کی صلاحیت کو اجاگر  کرنا ہے۔

(جاری ہے)

گوگل کو امید ہے کہ زیادہ سے زیادہ ڈویلپر اس ٹیکنالوجی کو اپنی مصنوعات میں استعمال کریں گے۔


”مرر“ کے باڈی ٹریکنگ کے لیے  PoseNet  مشین  لرننگ ماڈل استعمال کیا جاتا ہے۔ یہ ماڈل صارف کے جسم کے 17 پوائنٹس  یعنی 12 جوڑ اور 5 سرکے پوائنٹس، کو ٹریک کرتا ہے۔اس کے بعد یہ ڈیٹا، ڈیٹا بیس میں موجود تصاویر سے ملایا جاتا ہے اور نتائج فوری طور پر آپ کو دکھائے جاتے ہیں۔
موو مرر Tensorflow.js کا استعمال کرتا ہے۔ اس کا آپریشن صارف کی ڈیوائس کے براؤزر میں ہوتا ہے۔ موو مرر صارف کی تصاویر ڈیٹآ سرور پر بھی منتقل نہیں کرتا۔ موو مرر سے صارفین Make a GIF بٹن سے اپنی حرکات کی جف بھی بنا کر دوستوں کو بھیج سکتے ہیں۔
موو مرر کی ویب سائٹ وزٹ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

تاریخ اشاعت: 2018-07-22

More Technology Articles