Google new tool helps test your website speed and mobile friendliness

گوگل کا نیا ٹول بتائے گا کہ آپ کی ویب سائٹ کتنی موبائل فرینڈلی ہے

Google new tool helps test your website speed and mobile friendliness

کچھ دن پہلے ہی نیٹ فلکس نے انٹرنیٹ سپیڈ معلوم کرنے کے لیے ایک ویب سائٹ متعارف کرائی تھی(تفصیلات اس صفحے پر)۔ اب گوگل نے ایک نیا ٹول متعارف کرایا ہے، جس سے آپ جان سکتے ہیں کہ آپ کی ویب سائٹ کتنی موبائل فرینڈلی ہے۔
یہ ٹول 1سے 100سکیل کی بنیاد پر موبائل ڈیزائن اور لوڈنگ سپیڈ کی پیمائش کرتا ہے۔

(جاری ہے)

یہ ٹول سی ایس ایس ، ایچ ٹی ایم ایل، سکرپٹس اور تصاویر کو جانچ کر بتاتا ہے کہ ویب سائٹ کو ڈیسک ٹاپ اور موبائل ڈیوائس میں لوڈ ہونے میں کتنی دیر لگتی ہے۔
گوگل کا کہنا ہے کہ موبائل فون استعمال کرنے والا اوسط صارف صرف 3سیکنڈ تک سائٹ کھلنے کا انتظار کرتا ہے۔
اگر سائٹ کھلنےمیں زیادہ ٹائم لے تو وزیٹر کی تعداد کم ہو جاتی ہے ۔ یہ ٹول تفصیلی رپورٹ میں ویب سائٹ کو درپیش خامیوں کی نشاندہی بھی کرتا ہے۔
اس ٹول کو وزٹ کرنے کے لیےیہاں کلک کریں۔

تاریخ اشاعت: 2016-06-02

Your Thoughts and Comments