Google shutsdown Orkut

Google Shutsdown Orkut

آرکٹ کا باقاعدہ اختتام ہوگیا!!!

دس سال بعد بلآخر’’ آرکٹ Orkut‘‘ سوشل نیٹ ورک کاباقاعدہ اختتام ہوگیا۔ جون میں گوگل کی جانب سے اس کو بند کرنے کے اعلان کے بعد آج اس پر عمل کرتے ہوئے گوگل نے اس کو باقاعدہ طور پر بند کردیا ہے۔
آرکٹ گوگل کی جانب سے پہلا سوشل نیٹ ورک تھا جو کہ 2004 میں سامنے آیا تھا۔ آغاز میں اس کا زیادہ استعمال امریکہ میں دیکھا گیا تھا مگر بعد میں یہ برازیل اور انڈین یوزرز کا ہر دل عزیز نیٹ ورک بن گیا تھا۔

(جاری ہے)

لیکن پچھلے کچھ سالوں سے فیس بک کی مقبولیت کی وجہ سے ان علاقوں میں بھی اس کی قبولیت میں کافی کمی واقع ہوئی ہے۔گوگل نے بھی گوگل پلس اور’’ بز‘‘ کے بعد اس کی طرف زیادہ دھیان نہیں دیا یہاں تک کہ کافی عرصے سے اس کی سروس پر بھی کام نہیں کیا گیا ہے لیکن پھر بھی ابھی تک یہ سوشل نیٹ ورک کام کر رہا تھا۔
آج چونکہ یہ باقاعدہ بند ہوگیا ہے ، اب اگر آپ اس کے URL پر جائیں گے تو یہ پیغام ملے گا کہ ’ یہ ویب سائٹ بند کر دی گی ہے‘۔

تاریخ اشاعت: 2014-10-01

More Technology Articles