Google Wants to know why People Hate Ads

گوگل کی پریشانی۔۔۔ لوگ اشتہارات کو ناپسند کیوں کرتے ہیں؟

Google Wants to know why People Hate Ads

پچھلے ایک سال سے گوگل نے اپنے صارفین کو ناپسند اشتہارات کو چھپانے اور انکو دبارہ نہ دیکھنے کی سہولت دے رکھی ہے۔صرف ایک چھوٹے سے [x] کے بٹن پر کلک کرنے سے آپ کو ان ناپسندیدہ اشتہارات سے چھٹکارا مل جاتا ہے۔ گوگل نے اس سہولت کو Mute Ads کا نام دیا ہے۔

کمپنی کے مطابق اب تک گوگل صارفین کروڑوں اشتہارات کو چھپا چکے ہیں اور یہ بات اس طرف اشارہ کرتی ہے کہ اشتہارات کو دلچسپ اور کارآمد بنانے کی ضرورت ہے۔

گوگل اپنے صارفین سے ان اشتہارات کے بارے میں مزید جاننا چاہتا ہے کہ وہ کیوں ان اشتہارات کو نا پسند کرتے ہیں۔ اس سلسلے میں گوگل ایک سروے کا انعقاد کر رہا ہے جو کہ کسی بھی اشتہار کو Muteکرتے وقت ابھرے گا کہ آپ کیوں اس اشتہار کو نا پسند کر رہے ہیں۔

(جاری ہے)

گوگل کی طرف سے سامنے آنے والے سکرین شاٹ سے پتا چلتا ہے کہ یہ سروے صارفین کو تین سوالات دے گا، اور صارفین سے پوچھے گا کہ کس وجہ سے وہ اس اشتہار سے نجات چاہتے ہیں۔

جہاں تک ہم دیکھ سکتے ہیں صارفین اشتہارات سے بچنے کے لیے اس سروے کو مکمل کرنے میں دلچسپی نہیں لیں گی ، جبکہ کچھ لوگوں کا خیال ہے کہ دلچسپی لی جائے گی۔ ان دیکھنا یہ ہے کہ یہ سروے کس حد تک کامیاب ہوتا ہے۔

گوگل کی ایڈسنس سروس انٹرنیٹ پر کروڑوں ویب سائیٹس پر استعمال ہوتی ہے۔ اور صارف کے انٹرنیٹ استعمال کرنے کے رجحانات کو دیکھتے ہوئے ، اور ویب سائیٹ کے مواد کے مطابق اشتہارات دکھائے جاتے ہیں۔

تاریخ اشاعت: 2014-01-19

Your Thoughts and Comments