Google will shutdown its Helpouts service

Google Will Shutdown Its Helpouts Service

گوگل نے اپنی نئی سروس ’’گوگل ہیلپ آؤٹس‘‘ کو بھی آؤٹ کر دیا

گوگل ہیلپ آؤٹس گوگل کی ایسی سروس تھی جہاں پر لوگ پیسوں کے عوض کسی بھی قسم کی مدد خرید لیا کرتے تھے۔ پیانو سیکھنے والے پیسوں کے عوض پیانو کے انسٹرکٹر کی خدمات حاصل کر لیتے جو انہیں گوگل ہینگ آؤٹ کے ذریعے لیکچر دے دیا کرتا ، اسی طرح سب کا کام ہو رہا تھا کہ گوگل نے اسے بھی آؤٹ کرنے کا اعلان کر دیا۔ گوگل کا کہنا ہے کہ گوگل ہیلپ آؤٹ کو 20 اپریل کو بند کر دیا جائے گا۔

(جاری ہے)



گوگل کا کہنا ہے کہ صارفین 20 اپریل سے 1 نومبر تک گوگل ٹیک آؤٹ کے ذریعے اپنا گوگل ہیلپ آؤٹس کا ڈیٹا ایکسپورٹ کر سکتے ہیں۔ ٹیک آؤٹ گوگل کی وہ سروس ہے جس کی مدد سے صارفین گوگل مصنوعات کا ڈیٹا ایکسپورٹ کر سکتے ہیں۔

گوگل ہیلپ آؤٹس کا تصور گوگل کی دوسری منصوعات میں شامل رہے گا، جیسے گوگل ابھی ایک سروس متعارف کرا رہا ہے جس میں گوگل پلے سے کچھ خریدتے ہوئے ماہرین کی خدمات حاصل کی جا سکیں گی۔

تاریخ اشاعت: 2015-02-16

More Technology Articles