Googles introduced AutoDraw

Googles Introduced AutoDraw

گوگل کا آٹو ڈرا مشین لرننگ کے استعمال سے ڈرائنگ کو شاہکار بنا سکتاہے

ڈرائنگ کرنا ہر کسی کے بس کی بات نہیں لیکن گوگل ہر کسی سے ڈرائنگ کرانا چاہتا ہے۔ اسی لیے گوگل نے  آج آٹو ڈرا(AutoDraw) ٹول متعارف کرایا ہے۔ اس ٹول سے گوگل مشین لرننگ الگورتھم سے آپ کی بنائی ہوئی ڈرائنگ کا تقابل  ماہرین کی ڈرائنگ سے کر کے آپ کو مفید تجاویز دیتا ہے جس سے آپ بہترین ڈرائنگ بنا سکتےہیں۔ مثال کے طور پر اگر ستارے کو بنانے کی کوشش کرتے ہیں تو چاہے وہ جتنا بھی خراب بنا ہو، آٹو ڈرا کو پتا چل جاتا ہے کہ آپ نے ستارہ بنانے کی کوشش کی ہے، جس کے بعد سب سے اوپر ”کیا آپ کا مطلب“ کے ساتھ ستارے اور اس جیسی درجنوں تصاویر ظاہر ہوجاتی ہے۔

کسی ایک پر کلک کرنے سے آپ کی ڈرائنگ پروفیشنل ڈرائنگ سے بدل جاتی ہے۔
ایسے صارفین جو اپنی ڈرائنگ کو پراجیکٹ کو عطیہ کرنا چاہیں وہ یہاں کلک کر کے ایسا بھی کر سکتے ہیں۔

(جاری ہے)


گوگل کے آٹو ڈرا پراجیکٹ میں وہی ٹیکنالوجی استعمال کی جاتی ہے جو گوگل کوئیک ڈرا پراجیکٹ میں استعمال کرر ہا ہے۔کوئیک ڈرا میں صارف کو  20 سیکنڈ میں اپنی ڈرائنگ مکمل کرنی ہوتی ہے جبکہ آٹو ڈرا میں صارف آرام سے اپنی ڈرائنگ مکمل کر سکتا ہے۔
آٹو ڈرا وزٹ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

تاریخ اشاعت: 2017-04-11

More Technology Articles