Google's new 'Squoosh' app is designed to optimize your images

Google's New 'Squoosh' App Is Designed To Optimize Your Images

تصاویر کی آپٹیمائزیشن کے لیے گوگل نے نئی آن لائن ایپلی کیشن Squoosh جاری کر دی

اس وقت بہت سی ویب سائٹس  تصاویر کی آن لائن آپٹیمائزیشن کی سہولیات فراہم کر رہی ہیں لیکن ان ویب سائٹس پر یاتو اشتہارات کی بھرمار ہوتی ہیں یا پھر صارفین کو یہاں سائن اپ کرنے سے سپام ای میلز کا خطرہ رہتا ہے۔ اب ایسی کسی ویب سائٹ کا رخ کرنے کی ضرورت نہیں کیونکہ گوگل کروم لیب نے ایک آن لائن ایپلی کیشن Squoosh متعارف کرا دی ہے۔ اس ایپلی کیشن  کو استعمال کرتے ہوئے صارفین تصاویر کو کمپریس اور ری فارمیٹ کر سکتے ہیں۔
یہ ایپلی کیشن  تمام ویب براؤزرز پر کام کرتی ہے۔

(جاری ہے)


اس ایپلی کیشن  تک رسائی کے لیے تو آپ کو انٹرنیٹ کنکشن کی ضرورت پڑتی ہے لیکن ایک بار لوڈ ہونے پر آپ اس پر آف لائن براؤزر میں ہی کام کر سکتے ہیں۔ یہ ایپلی کیشن  بہت سے فارمیٹس کو سپورٹ کرتی ہے۔ ایک بار کام مکمل کرنے پر آپ ڈاؤن لوڈ کا بٹن دبا کر تصویر کو اپنے پاس محفوظ کر سکتے ہیں۔ Squoosh ایک اوپن سورس ایپلی کیشن  ہے۔ اس کا سورس کوڈ گٹ ہب پر بھی موجود ہے۔
اس ایپلی کیشن  کو وزٹ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔اس کے سورس کوڈ کے لیے یہاں کلک کریں۔

تاریخ اشاعت: 2018-11-13

More Technology Articles