iisra is a non profit online teaching platform
”اسرا“۔ جدید ترین دینی و عصری آن لائن تعلیم کے لیے پاکستان کا پہلا غیر تجارتی ادارہ

اسرا (Institute of Intellectual Studies and Religious Affairs -IISRA)ایک غیر منافع بخش تعلیمی و تحقیقی ادارہ ہے جس کا مقصد دینی و عصری تعلیم کا فروغ ہے۔ ادارے کی بنیاد محمد مبشر نذیر نے 2008 میں رکھی اور ابتدائی سطح پر علومِ اسلامیہ اور سماجی علوم کے مفت آن لائن کورسز متعارف کروائے جنھیں غیر معمولی مقبولیت حاصل ہوئی۔ ادارے نے مزید ترقی کرکے 22 نومبر 2012 میں علوم اسلامیہ پروگرام (ISP) کی صورت اختیار کی۔
ادارےکے مقاصد کو مزید وسعت دینے کے لیے یہی ISP اب Institute of Intellectual Studies and Religious Affairs” (اسرا)‘‘کے نام سے ایک منفرد علمی ادارے کے طور پر تشکیل پا چکا ہے۔اس وقت ادارے میں رجسٹرڈ طلباء کی تعداد 2000 کے لگ بھگ ہے جن کا تعلق دنیا کے مختلف خطوں سے ہے۔ ادارے کے فیکلٹی ممبران میں علماء و مفتیان، پی ایچ ڈی ڈاکٹرز ، ایم فل اور ماسٹرز اساتذہ کرام، درس نظامی سے فاضل علما ء ، تجربہ کار پرفیسرز ، ماہر مصنفین اور دیگر کوالیفائڈ لوگ شامل ہیں۔
(جاری ہے)
اسرا کا مقصد ایک ایسی تعلیمی ایمپائر کا قیام ہے جس کا مقصد تعلیم و تربیت کے ذریعے معاشرے کو ایسی اعلیٰ مذہبی و سماجی لیڈر شپ اور صالح افراد فراہم کرنا ہے جو کہ مثبت سوچ کی حامل ہوں، اعتدال پسند ہوں اور ہر قسم کی فرقہ واریت اور مسلک پرستی سے بالا ہو کر دین اور دنیا کی خدمت کا بھرپور جذبہ رکھتے ہوں۔
اس ادارے کی اہم اقدار میں تزکیہ نفس،عدم تعصب، علم و حکمت کا فروغ، مختلف مکتب خیال کے لوگوں میں رواداری، آزادی اظہار رائے، جدید اسلوب تعلیم اورمثبت طرز فکر شامل ہیں۔
اسرا انٹرنیٹ، تحریر، کلاس روم تدریس یا کسی اور موزوں طریقے سےمذہبی و عصری علوم بالخصوص اخلاقیات اور مذہب میں تعلیم اور تربیت فراہم کرتا ہے۔اسرا کی طرف سے سیمنار، ورک شاپس اور لیکچرز کا انعقاد کیا جاتا ہے۔ادارہ اسپانسرشپ اور دیگر طریقوں سے مستحق طلبا کی مدد کرتا ہے۔ اسرا تعلیمی اداروں کو اُن کی تعلیمی قابلیت بڑھانے میں بھی مدد دیتا ہے۔اسرا کا مقصد ہے کہ مذہبی و سماجی تعلیمی میدان میں ریسرچ اور ڈیولپمنٹ کو فروغ دیا جائے،ملکی ااور بین الاقوامی سطح پر مختلف اقسام کے لٹریچر کو شائع کر کے پھیلایا جائے، مذہبی و سماجی فیلڈ میں مختلف ریسرچ پراجیکٹس اور محققین کے ساتھ کوآرڈنیشن پیدا کیا جائے، مذہبی اور سماجی تعصبات کی حوصلہ شکنی کی جائے اورمقاصد کے حصول کے لئے تمام قانونی ، فلاحی ، سماجی اور غیر منافع بخش سرگرمیوں کو اختیار کیا جائے۔
اسرا کے مختلف مفت شارٹ کورسز، ڈپلومہ اور ایڈوانس لیول کے پروگراموں میں شامل طلباء جدید ترین آن لائن لرننگ منیجمنٹ سسٹم کی بدولت گھر بیٹھے انٹرنیٹ سے ہی تعلیم حاصل کر سکتے ہیں۔ طلباء اپنی مخصوص آن لائن کلاس روم سے ہی تعلیمی مواد ڈاؤن لوڈ کر سکتے ہیں اور اسی کلاس روم میں اپنی اسائنمنٹس اور جوابات اپ لوڈ کر سکتے ہیں۔
اسرا کے بارے میں مزید معلومات اور مختلف تعلیمی پروگراموں میں مفت داخلہ لینے لیے یہاں کلک کریں۔
اسرا کے فیس بک پیج کو لائک کرنے کےلیے یہاں کلک کریں۔
Your Thoughts and Comments
مزید خبریں
-
بٹ کوائن رنسم وئیر نے حکومت کے 10 سال کے ڈیٹا کو لاک کر دیا
-
گوگل گلاس ایکسپلورر ایڈیشن کے لیے آخری سافٹ وئیر اپ ڈیٹ جاری دی گئی
-
سام سنگ کا نیا فیچر صارفین کے ٹی وی دیکھنے کے انداز کو بدل دے گا
-
سمارٹ فونز کے زیادہ تابکاری خارج کرنے پر ایپل اور سام سنگ پر مقدمہ
-
اینڈروئیڈ ون اور 2 دن چلنے والی بیٹری کے ساتھ نوکیا 2.3 کا اعلان کر دیا گیا
-
سام سنگ گلیکسی ایس 11 پلس میں 5000 ایم اے ایچ کی بیٹری ہوگی
-
سام سنگ کے اگلے فولڈایبل فون میں 108 میگا پکسل کیمرہ اور 5x زوم ہوگا
-
یوٹیوب ریوائنڈ ویڈیو 2019
-
25 ویں سالگرہ پر پلے سٹیشن کو سب سے زیادہ فروخت ہونے والے کنسول کا گینیز ریکارڈ مل گیا
-
سندرپچھائی اب گوگل کی مالک کمپنی الفابیٹ کے بھی سی ای او بن گئے
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2019, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.