InboxVudu makes your inbox smarter

InboxVudu Makes Your Inbox Smarter

ان بکس ودو(InboxVudu)

ان بکس ودو(InboxVudu) آج لانچ ہونے والی نئی سروس ہے۔اس کا مقصدیہ ہے کہ ان باکس میں موجود کوئی اہم ای میل پڑھنے یا جواب دینے سے رہ نہ جائے۔

بہت سی ای میل سروسز کے ساتھ یہ جی میل یا گوگل ایپ کے لیے بھی دستیاب ہے۔ان بکس ودو تمام آنے والی ای میل کا تجزیہ ایک ای میل کی صورت میں دیتی ہے۔ اس ای میل سے صارف جان سکتے ہیں کہ کون سی اہم ای میل تھی جس کا جواب نہیں دیا گیا۔

24 گھنٹے میں ایک دفعہ ان بکس ودو تمام میل ایک ڈائجسٹ میل کی شکل میں بھیجتا ہے۔

(جاری ہے)

ان بکس ودو تمام دن کی ای میل کو کاپی اور پیسٹ کر کے ایک میل میں ہی نہیں بھیجتا بلکہ میلز کا وہ ٹیکسٹ بھی ہائی لائٹ کرتا ہے جس کا جواب دینے کی ضرورت ہے۔

ایسے لوگ جن کی ای میلز میں آپ کو دلچسپی نہ ہو ، ان کی ای میل آئی ڈی کو میوٹ(Mute) بھی کیا جا سکتا ہے۔

ان بکس ودو آپ کی بھیجی ہوئی ای میلز پر بھی نظر رکھتی ہے، اگر آپ نے کسی کو کوئی کام کرنے کو کہا ہو اور اس نے رپلائی نہ کیا ہوتو بھی آپ کو ای میل میں اس حوالے سے یاددہانی کرا دی جاتی ہے۔

ان بکس ودو کی ویب سائٹ وزٹ کرنے اورسروس استعمال کرنے کےلیے یہاں کلک کریں۔

تاریخ اشاعت: 2015-02-11

More Technology Articles