look up public facebook info

Look Up Public Facebook Info

کسی بھی فیس بک پروفائل کو زیادہ آپشنز کے ساتھ دیکھیے

فیس بک کی پرائیویسی سیٹنگز کے بارے میں لوگ کم ہی جانتے ہیں۔ فیس بک پر لائیک یا پوسٹ شدہ مواد ایک لمبے عرصے تک دوسروں کے سامنے رہتا ہے۔ کچھ نہ کچھ معلومات Public ہونے کی وجہ سے انہیں وہ لوگ بھی دیکھ سکتے ہیں جو اُن کے فیس بک پر دوست نہیں ہوتے۔ اس کے علاوہ دوست تو ان معلومات تک بھی رسائی حاصل کر لیتے ہیں جو ان کے خیال میں انتہائی خفیہ ہوتی ہیں۔


فیس بک پر آپ کے بارے میں کون کون سی باتیں پبلک ہیں یہ جاننے کے لیے اپنا فیس بک اکاؤنٹ کھنگالنا پڑتا ہے جو کہ ایک مشکل کام ہے۔

(جاری ہے)

اسے آسان بنانے کے لیے آپ ’’اسٹاک اسکین‘‘ ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں:
اس ٹول کی مدد سے آپ اپنی اور کسی کی بھی فیس بک پروفائل پر پبلکلی شیئر کردہ معلومات باآسانی اور فہرست وار دیکھ سکتے ہیں۔

آپ جس کی پروفائل دیکھ رہے ہوں اگر وہ آپ کا دوست ہو تو آپ مزید دلچسپ معلومات یہاں دیکھ سکتے ہیں مثلاً اس کی ماضی میں لائیک کی ہوئی تمام تصاویر، اُس نے کن کن مقامات پر چیک اِن کیا، کون کون سی گیمز کھیلی وغیرہ۔
بظاہر یہ سروس فیس بک کے کسی قانون کی خلاف ورزی نہیں کرتی۔ اس لیے یہ سائٹ ابھی تک آن لائن ہے۔اس سائٹ کا وزٹ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

تاریخ اشاعت: 2017-04-20

More Technology Articles