Microsoft’s new Skype Meetings tool

Microsoft’s New Skype Meetings Tool

سکائپ میٹنگ۔ مائیکروسافٹ کا نیا ٹول

مائیکروسافٹ ویڈیو کانفرنس کالز کے لیے ایک آسان اور سادہ سا ٹول متعارف کرا رہا ہے۔سکائپ میٹنگ  دیکھنے میں روایتی سکائپ ایپ کی طرح ہی ہے۔ تاہم سکائپ میٹنگ  میں چند ایسے فیچر شامل کیے گئے ہیں، جو ویڈیو کانفرنس کالز کو بہت آسان بناتے ہیں۔
اس ٹول کو استعمال کرتے ہوئے میٹنگ شروع کرنے والے کو www.skype.com/meetingsپر ایک یا دو منٹ کا پراسس کرنا پڑتا ہے۔

جیسے ہی پراسس مکمل ہو میٹنگ کے لیےممبر  شامل کیے جا سکتے ہیں۔ممبران کو میٹنگ میں شامل کرنے کے لیے ممبران کو لنک بھیجنا پڑتا ہے۔
ایچ ڈی ویڈیو اور بہترین  وائس کوالٹی کے علاوہ ایپ میں آپ اپنی سکرین بھی شیئر کر سکتے ہیں۔میٹنگ کے آرگنائزر اپنی بات کہتے ہوئے دوسرے لوگوں کے مائیک  کو میوٹ بھی کر سکتے ہیں۔

(جاری ہے)


اس ٹول کی مدد سے پہلے 60 دن تک 10 افراد کے ساتھ مفت میں  میٹنگ کی جا سکتی ہے، اس کے بعد مفت میٹنگ کے ممبران کی تعداد 3 ہو جاتی ہے، مزید ممبران کے لیے آپ کو آفس 365 پر سائن اپ ہونا پڑتا ہے۔


Microsoft’s new Skype Meetings tool
تاریخ اشاعت: 2016-07-05

More Technology Articles