Now find the Qibla with Google app

Now Find The Qibla With Google App

گوگل نے قبلہ کی سمت معلوم کرنے کے لیے نئی سروس متعارف کرا دی

گوگل نے مسلمان صارفین کے لیے ایک نئی سروس شروع کی ہے، جس کے تحت صارفین اپنے موبائل براؤزر میں کسی بھی جگہ سے خانہ کعبہ کی سمت معلوم کر سکتےہیں۔
اس کے لیے صارفین کو اپنے موبائل پر کوئی ایپلی کیشن انسٹال کرنے کی بھی ضرورت نہیں۔ اس سروس کےلیے براؤزر میں qiblafinder.withgoogle.com یا g.co/qiblafinder لکھ کر سرچ کرنا پڑے گا۔

جس کے بعد ویب ایپ کھل جائے گی۔

(جاری ہے)

یہاں Let’s Go یا ”آئیے شروع کریں“ پر کلک کرنے سے آپ کے موجودہ مقام سے قبلہ کی سمت ظاہر ہو جائے گی۔گوگل کی یہ سروس تمام ماڈلز کے موبائل اور ڈیسک ٹاپ پر کام کرتی ہے۔
یہ ٹیکنالوجی آگمنٹڈ رئیلٹی ٹیکنالوجی کے استعمال سے آپ کےموجودہ مقام سے خانہ کعبہ کی سمت کی طرف ایک نیلی لائن ڈال دیتی ہے۔یہ سروس آئی او ایس پر بھی کام کرتی ہے ۔
گوگل قبلہ فائنڈر کی معلومات 2014 میں متعارف کرائے گئے گوگل رمضان ہب پر بھی موجود ہے۔ اس پورٹل کا مقصد گوگل کی طرف سے رمضان میں مسلمان صارفین کےلیے بہترین سروسز فراہم کرنا ہے۔
قبلہ فائندر کی سروس ماہ رمضان کے گزرنے کے بعد بھی جاری رہے گی۔

تاریخ اشاعت: 2017-06-12

More Technology Articles