Online Video Cutter

آن لائن ویڈیو کٹر سے کسی بھی ویڈیو کی آن لائن ایڈیٹنگ کریں

Online Video Cutter
آن لائن ویڈیو ایڈیٹر ایک ایسی ویب سائٹ ہے جہاں آپ کسی بھی بھی ویڈیو کو کوئی بھی حصہ کاٹ کر الگ کر سکتے ہیں، ویڈیو کوRotateکر سکتے ہیں یا ویڈیو کو کراپ کر سکتے ہیں۔
کم سائز کی ویڈیوز کی فوری اور بنیادی ایڈیٹنگ  کے لیےیہ ویب سائٹ بہترین آن لائن ٹول ہے۔

(جاری ہے)

ویڈیو ایڈیٹ کرنے کے لیے نہ تو آپ کو کوئی سافٹ وئیر انسٹال کرنا پڑتا ہےاور نہ ہی  رجسٹریشن کرانی پڑتی ہے۔ بس براؤزر میں ویب سائٹ کھولیں اور ایڈیٹنگ شروع کر دیں۔
یہ ویب سائٹ بہت سے ویڈیو فارمیٹس کو سپورٹ کرتی ہے۔آپ کی اپ لوڈ کی ہوئی فائلیں چند گھنٹوں کے بعد سرور سے ڈیلیٹ کر دی جاتی ہیں۔
آن لائن ویڈیو کٹر کو وزٹ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

تاریخ اشاعت: 2017-11-27

Your Thoughts and Comments