PTA Launches Smart Pakistan Portal

PTA Launches Smart Pakistan Portal

پی ٹی اے نے سمارٹ پاکستان پورٹل کا آغاز کر دیا

ملک میں موبائل براڈ بینڈ کے استعمال کو فروغ دینے کے لیے پاکستان ٹیلی کیمونی کیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے سمارٹ پاکستان کے نام سے ویب پورٹل کا آغاز کر دیاہے۔اس پورٹل پر صارفین ایم ایجوکیشن ،ایم ہیلتھ اور ایم گورنمنٹ سے متعلقہ مواد اور ایپلی کیشنز حاصل کر سکتے ہیں۔
سمارٹ پاکستان پورٹل کا مقصد ایپلی کیشن ڈویلپرز کو اس بات کا موقع دینا بھی ہے کہ وہ اپنی ایپلی کیشن کو اس پلیٹ فارم کی مدد سےپیش کر سکیں۔

(جاری ہے)

سمارٹ پاکستان پورٹل سے پاکستان سے متعلق موبائل ایپلی کیشن اور خدمات کو فروغ ملے گا۔
پی ٹی اے نے مختلف پروفیشنلز کے ساتھ مل کر اپنے ہیڈ کوارٹر میں سمارٹ پاکستان ایم لیب بھی بنائی ہے۔یہاں موبائل ایپلی کیشن ڈویلپر اور انٹرپرینیورز کو اُن کےکام کے حوالے سے رہنمائی فراہم کی جائے گی۔
سمارٹ پاکستان کے پورٹل میں وقت کے ساتھ ساتھ بہت سی چیزوں کا اضافہ ہوگا۔ پی ٹی اے نے ابھی اس پورٹل میں صرف ایم ایجوکیشن کے حصے کا افتتاح کیا ہے۔
پی ٹی اے سمارٹ پورٹل کو وزٹ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں

تاریخ اشاعت: 2015-07-07

More Technology Articles