PUNJAB GOVERNMENT LAUNCHES A WEB SERVICE FOR SMART MONITORING OF SCHOOLS

PUNJAB GOVERNMENT LAUNCHES A WEB SERVICE FOR SMART MONITORING OF SCHOOLS

پنجاب حکومت کی سکولوں کے لیے سمارٹ مانیٹرنگ سروس

حکومت پنجاب نے اپنی اوپن ڈیٹا سٹریٹجی کے تحت صوبے بھر کے سکولوں کے لیے سمارٹ مانیٹرنگ سسٹم لانچ کیا ہے۔اس سسٹم سے صارفین ہر روز سکولوں کے حوالے سے تازہ ترین شماریات حاصل کر سکتے ہیں۔
اس سروس کی ویب سائٹ(وزٹ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں) پر 52695 پبلک سکولوں کا ڈیٹا موجود ہے۔ سکولوں کو نقشے پر اور heat maps کی صورت میں بھی دکھایا گیاہے۔

(جاری ہے)

ہیٹ میپ پر کسی بھی شہر پر کلک کرنے سے اس شہر کےسکولوں کی شماریات کوجدول کی صورت میں دیکھا جا سکتا ہے۔سالانہ کارکردگی کا ڈیٹا بھی اس سروس سے ہی حاصل کیا جا سکتا ہے۔حکومت پنجاب نے صوبے بھر میں 950 افراد کو صرف سکولوں کی مانیٹرنگ کےلیے ہائر کیا ہے۔ یہ افراد سکولوں کا معائنہ کرنے کے بعد اساتذہ اور طلباء کی حاضری، صفائی کی صورتحال اور سکولوں میں موجود سہولیات کا ڈیٹا جمع کر تے ہیں۔ اس ڈیٹا کی مدد سے اس ویب سائٹ کو ہر روز اپ ڈیٹ کر دیا جاتا ہے۔

تاریخ اشاعت: 2016-01-28

More Technology Articles