Punjab Police seeks public help through WhatsApp

Punjab Police Seeks Public Help Through WhatsApp

وٹس ایپ کے ذریعے پنجاب پولیس کی مدد کریں

پنجاب پولیس ایمرجنسی الرٹ سسٹم (تفصیلات اس صفحے پر)،نیا چالان سسٹم (تفصیلات اس صفحے پر) اور تفتیش کے لیے ایپلی کیشن کا استعمال(تفصیلات اس صفحے پر) متعارف کرانے کے بعد اب لوگوں کی مدد کے لیے وٹس ایپ کا استعمال بھی کر رہی ہے۔
میڈیا سے بات کرتے ہوئے ڈی آئی جی آپریشن ،حیدر اشرف، نے عوام سے رابطے کے لیے وٹس ایپ کی مقبولیت کے بارے میں بتایا۔

(جاری ہے)

حیدر اشرف نے بتایا کہ پچھلے ماہ انہیں وٹس ایپ پر بہت سے پیغامات ملے جن کی بنیاد پر 15 افراد کو گرفتار کر لیا گیا۔انہوں نے بتایا کہ وٹس ایپ کے استعمال کا مقصد عوام اور پولیس کے بیچ رابطے کا ذریعہ ہونے کے ساتھ ساتھ کمیونٹی پولیسنگ کے تصور کو بھی فروغ دینا ہے۔
ڈی آئی جی آپریشن ، حیدر اشرف نے عوام سے کہا کہ محرم الحرام کے مہینے میں بھی مشکوک افراد پر نظر رکھیں اور کسی قسم کی مشکوک سرگرمی کے بارے میں پولیس کو مطلع کریں۔انہوں نے یہ بھی بتایا کہ اطلاعات فراہم کرنے والوں کے نام صیغہ راز میں رکھے جائیں گے۔
وٹس ایپ سروس کے لیے پنجاب پولیس کا آفیشل نمبر 0336-9221515ہے

تاریخ اشاعت: 2015-10-14

More Technology Articles