Send A Firefox Test Pilot Web Experiment

Send A Firefox Test Pilot Web Experiment

فائر فاکس نے بھی فوری اور محفوظ فائل شیئرنگ کے لیے نئی سروس متعارف کرا دی

فائر فاکس نے بھی فائل شیئرنگ کے میدان میں قدم رکھ دیا ہے۔ فائر فاکس نے فائل شیئرنگ کےلیے  ایک نیا ٹسٹ پائلٹ پروجیکٹ شروع کیا ہے۔فائر فاکس کی Send  سروس سے صارفین فوری طور  اپنی فائلوں کو اپ  لوڈ اور انکرپٹ کر کے شیئر کر سکتےہیں۔ اس سہولت سے صارفین ایک جی بی تک کی فائلوں کو شیئر کر سکتے ہیں۔ اس سہولت کی خاص بات یہ ہے کہ صارفین جو بھی فائل بھیجیں گے  وہ ایک بار ڈاؤن لوڈ ہونے کے بعد سرور سے  خود بخودڈیلیٹ ہو جائیں گی۔

(جاری ہے)

اس کےعلاوہ فائل کی شیئرنگ کے لیے جو لنک جنریٹ ہوگا اس کی عمر میں صرف 24 گھنٹے ہیں۔ 24 گھنٹوں کے بعد یہ لنک کام نہیں کرے گا۔
فائر فاکس کے دوسرے تجرباتی پروجیکٹ کی طرح Send کو کسی قسم کے ایڈونز سے مربوط ہونے کی ضرورت نہیں ہوتی۔
فائر فاکس کی اس نئی سہولت کو استعمال کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

تاریخ اشاعت: 2017-08-04

More Technology Articles