The 3 places where Facebook censors you the most

The 3 Places Where Facebook Censors You The Most

فیس بک پر پابندیاں لگانے والے سرفہرست ممالک

بہت سے ممالک میں فیس بک کو اپنا کافی مواد سنسر کر کے پیش کرنا پڑتا ہے۔ایسا فیس بک کی اپنی کسی پالیسی کےنتیجے میں نہیں بلکہ وہاں کی حکومتوں کی درخواست پر کرنا پڑتاہے۔باقی تمام ممالک میں نظر آنے والے پیج، پوسٹ یا کمنٹ مخصوص ممالک میں رسائی کے قابل نہیں ہوتے۔
جن ممالک میں فیس بک کو اپنا مواد سب سے زیادہ سنسر کر کے پیش کرنا پڑتا ہے اُن میں بھارت، ترکی اور پاکستان شامل ہیں، جہاں حکومتی درخواستوں پر ہزاروں صفحات قابل رسائی نہیں ہیں، اس کے علاوہ ان حکومتوں کی درخواست پر ہر سال ہزاروں تصاویر بھی ڈیلیٹ کی جاتی ہیں۔


بھارت، ترکی اور پاکستان کی حکومتوں کی طرف سے ایسے مواد کو ملک میں بلاک کرنے کی وجوہات ہمارے قارئین کے علم میں ہونگی کہ فیس بک پر ہزاروں کی تعداد میں ایسے صفحات ہیں جن سے مسلمانوں کی دل آزاری ہوتی ہے۔

(جاری ہے)

حکومتوں اور صارفین کی خواہش تو یہی ہوتی ہے کہ ایسا مواد فیس بک سے بالکل ہی حذف کر جائے مگر فیس بک آزادی اظہار کے نام پر انہیں صرف مخصوص ممالک میں بلاک کر دیتا ہے۔


پچھلے سال کے پہلے 6 ماہ میں بھارت کے درخواست پر 5 ہزارکے قریب صفحات کو بھارت میں بلاک کیا گیا جبکہ ترکی اور پاکستان میں بھی 2 ہزار کے قریب صفحات بلاک کیے گئے۔
فیس بک نے ایک الگ ویب سائٹ بھی بنائی ہوئی ہے جہاں پر حکومتوں کی درخواستوں سے متعلق شماریات دی گئی ہیں۔اس ویب سائٹ پر وزٹ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں ۔
پاکستان سے متعلق اعدادو شمار کے لیے یہاں کلک کریں
بھارت، ترکی اور پاکستان ہی نہیں بلکہ بہت سے ترقی یافتہ اور آزادی اظہار کے علمبردار ممالک بھی فیس بک پر مواد کو سنسر کرنے کی درخواستیں دیتےہیں مگر ان کی درخواستوں کی تعداد بہت کم ہوتی ہے۔
http://photo-cdn.urdupoint.com/technology/images/facebook-blocks-list.jpg

تاریخ اشاعت: 2015-02-09

More Technology Articles