THINGA IS A KID FRIENDLY SEARCH ENGINE

تھنگا۔بچوں کے لیے بہترین سرچ انجن

THINGA IS A KID FRIENDLY SEARCH ENGINE

بچوں کو انٹرنیٹ سرفنگ کے دوران غیر متعلقہ اور غیر اخلاقی مواد تک رسائی سے روکنے کےلیے کافی کام ہورہا ہے۔ اس حوالے سے بچوں کے لیے ایک نیا سرچ انجن متعارف کرایا گیا ہے۔ تھنگا(Thinga) ایک کڈز فرینڈلی سرچ انجن ہے۔ یہ سرچ انجن بچوں کے سوالوں کےجواب اپنی ہی بنائی ہوئی لائبریری، وائٹ لسٹ ویب سائٹس اور پرائیویسی کے لحاظ سے بنائی گئی سرچ سائٹ ڈک ڈک گو(DuckDuckGo) سے تلاش کر کے دیتا ہے۔


تھنگا کو یاہو کڈز پر کام کرنے والے ایک ڈویلپر نے بنایا ہے۔ یاہو کڈز پراجیکٹ ختم ہونے کے بعد انہوں نے تھنگا پر کام شروع کر دیا۔

(جاری ہے)


ویب سائٹ پر تمام ظاہر ہونے والے سرچ رزلٹ تھنگا پر کام کرنے والی ٹیم کی طرف سے منظور شدہ ویب سائٹ سے دکھائے جاتے ہیں۔
بچے اگر کچھ تلاش کرنا نہ بھی چاہیں تب بھی تھنگا پر موجود ویڈیو اور جانوروں کے سیکشن کو براوز کر سکتے ہیں۔

پاکستانی بچوں کے لیے اچھی بات یہ ہے کہ ملک میں یوٹیوب بند ہونے باوجود ویب سائٹ پر یوٹیوب کی ظاہر ہونے والی ویڈیوز دیکھی جا سکتی ہیں۔ابھی یہ ویب سائٹ ویب بیسڈ ہے۔ موبائل سے بھی اس تک رسائی حاصل کی جا سکتی ہےاور تھنگا اپنی ایپلی کیشن پر بھی کام کر رہا ہے۔
تھنگا سرچ انجن کو وزٹ کرنے کےلیے یہاں کلک کریں۔

تاریخ اشاعت: 2016-01-01

Your Thoughts and Comments