This new photo AI lets you add, delete, and edit objects with one click

This New Photo AI Lets You Add, Delete, And Edit Objects With One Click

نئی فوٹو اے آئی سے آپ تصاویر میں ایک کلک سے اشیا شامل، ایڈٹ اور ڈیلیٹ کر سکتے ہیں

پچھلے چند سالوں میں فوٹو ایڈٹنگ سافٹ وئیرز بہت بہتر ہوگئے ہیں۔ مصنوعی ذہانت کے  استعمال سے تصاویر میں من پسند تبدیلیاں کرنا بھی بہت آسان ہو گیا ہے۔ لیکن ایم آئی ٹی اور آئی بی ایم کے محققین  کی نئی  مصنوعی ذہانت نے ایک کلک سے تصاویر میں اشیا شامل کرنا، ایڈٹ کرنا اور ڈیلیٹ کرنا ممکن بنا دیا ہے۔
نئے  ٹول جی اے این( Generative Adversarial Network) پینٹ سٹوڈیو میں صارفین تصویر کو بہت آسانی کے ساتھ تبدیل کر سکتے ہیں۔
صارفین مختلف اشیا جیسے درخت، گھاس، بادل، دیواریں، مینار اور دروازے  صرف ایک کلک سے کسی بھی تصویر میں شامل کر سکتے ہیں اور ایک کلک سے ہی ڈیلیٹ کر سکتے ہیں۔تبدیلی کے بعد بھی تصویر بالکل حقیقی نظر آتی ہے۔
ایم آئی ٹی – آئی بی ایم واٹسن اے آئی لیب کے پروفیسر انتونیو تورالبا کا کہنا ہے کہ یہ ٹول وہ  ایکشنز سر انجام ہی نہیں دے گا، جو تصویر میں بہتر نظر نہیں آئیں گے۔

(جاری ہے)

انہوں نے بتایا کہ تمام ڈرائنگ ٹول صارفین کی کمانڈز پر عمل کرتے ہیں جبکہ ان کا ٹول خود سے ڈرائنگ کرنے یا نہ کرنے کا فیصلہ کرتا ہے۔یہ ٹول ڈرائنگ کرتے ہوئے کوئی چیز ایسی جگہ پر نہیں ڈالتا جہاں عام زندگی میں بھی ناممکن ہو۔ مثال کے طور پر یہ کمانڈ کے باوجود  آسمان میں درخت نہیں اگائے گا۔
اس ٹول کی ویب سائٹ کو وزٹ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔
تاریخ اشاعت: 2019-07-01

More Technology Articles