This site lets you search for photos by drawing

This Site Lets You Search For Photos By Drawing

اب ڈرائنگ کر کے تصویریں سرچ کریں

اب تک تو آپ تصاویر کی تفصیل لکھ کر ہی تصاویر سرچ کرتے رہے ہیں ، اس کے علاوہ آپ نے گوگل امیج سرچ سے تصویر کی مدد سے بھی تصویریں سرچ کی ہونگی لیکن اب تصویروں کو ایک نئے دلچسپ انداز سے بھی سرچ کیا جا سکتا ہے۔ سٹاک فوٹو سروس 500pxنےایک نیا سرچ انجن بنایا ہے، جس کی مدد سے آپ ڈرائنگ کر کے بھی ملتی جلتی تصاویر براؤزر کر سکتے ہیں۔

دلچسپ بات یہ ہے کہ تصاویر سرچ کرنے کےلیے آپ کا ڈرائنگ میں ماہر ہونا ضروری نہیں۔

(جاری ہے)


سپلیش نامی یہ سرچ انجن ڈرائنگ سے صرف 500px سے تصاویر سرچ کرتا ہے، جو اس ایپلی کیشن کو خاصا محدود کر دیتا ہے لیکن یہ فیچر سرچنگ سے زیادہ تفریح کے لیے بہترین ہے۔
ڈرائنگ سے سرچ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں، رنگ منتخب کریں، برش کا سائز اپنی مرضی کے مطابق کم یا زیادہ کریں اور پھر ڈرائنگ کرنا شروع کر دیں۔ آپ کی ڈرائنگ سے ملتی جلتی تصاویر آپ کے سامنے آ جائیں گی۔
اس وقت یہ سرچ انجن ڈرائنگ کے لیے بہت زیادہ ٹولز فراہم نہیں کرتا۔ صارفین صرف برش کا سائز ایڈجسٹ کر سکتے ہیں اور رنگ تبدیل کر سکتے ہیں۔ اس کے علاوہ ڈرائنگ کےلیے کوئی آپشن نہیں۔

تاریخ اشاعت: 2016-08-21

More Technology Articles