This website uses AI to turn your selfies into haunted classical portraits

This Website Uses AI To Turn Your Selfies Into Haunted Classical Portraits

یہ ویب سائٹ منصوعی ذہانت کے استعمال سے آپ کی سیلفی کو کلاسیکل پورٹریٹس میں بدل سکتی ہے

اگر آپ فیس ایپ سے اپنی تصویر کو  بوڑھا اور جوان بنا  بنا کر بور ہو چکے ہیں تو ایک بار اس ویب سائٹ کو بھی آزمائیں۔ اے آئی پورٹریٹس ڈاٹ کام (aiportraits.com) مصنوعی ذہانت سے آپ کی سیلفیز کو  کلاسیکل  پورٹریٹس میں بدل سکتی ہے۔
اس سائٹ میں استعمال کیےجانے والے الگورتھم کو 45 ہزار  کلاسیکل پورٹریٹس کی مدد سے تربیت دی گئی ہے۔
یہ الگورتھم آپ کی تصویر کو  آئل پینٹنگ، واٹر کلر اور انک  سے بنائے پورٹریٹ میں بدل سکتا ہے۔

(جاری ہے)

اس ویب سائٹ کے ڈیٹا بیس میں دنیا کے تمام مشہور مصوروں کے انداز محفوظ ہیں۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ پہلے استعمال ہونے والے اے آئی پورٹریٹ کے الگورتھم آپ کی تصویر  کو ہی پورٹریٹ میں بدلتے ہیں جبکہ یہ سائٹ generative adversarial network کے استعمال سے شروع سے چہرے کے نئے فیچر بناتا ہے۔
اس ویب سائٹ کا وعدہ ہے کہ وہ صارفین کی تصاویر صرف پورٹریٹ بنانے کے لیے سرور پر منتقل کرتے ہیں، پورٹریٹ کی تیاری کے بعد انہیں فوراً ڈیلیٹ کر دیا جاتا ہے۔
اس ویب سائٹ کو وزٹ کرنےکے لیے یہاں کلک کریں۔

تاریخ اشاعت: 2019-07-23

More Technology Articles