Web site claims to recognise almost any photo

Web Site Claims To Recognise Almost Any Photo

ویب سائٹ، جو ہرفوٹو پہچاننے کی دعوے دار ہے

مصنوعی ذہانت پر حوالے سے درجنوں ایپلی کیشنز اور ویب سائٹس موجود ہیں۔ کچھ دن پہلے ہم نے مائیکروسافٹ کے مصنوعی ذہانت کے پلیٹ فارم کے بارے میں بتایا تھا، جس میں ویب سائٹ تصویر کو دیکھ کر عمر کا اندازہ کر لیتی ہے(تفصیلات اس صفحے پر)۔ اگرچہ وہ ویب سائٹ ایک ہی شخص کی مختلف تصاویر میں عمر کا کافی فرق بیان کرتی تھی، تاہم مصنوعی ذہانت کے حوالے سے اچھی کوشش ہے، کیونکہ موجودہ حالات میں اس طرح کی ایپلی کیشن بالکل درست جواب نہیں دے سکتی مگر وقت کے ساتھ ساتھ خود کو بہتر بنا رہی ہیں۔


اب ہم جس ویب سائٹ کے بارے میں بتا رہے ہیں وہ وولف آرم الفا لینگوئج کے امیج آئیڈینٹی فی کیشن پروجیکٹ کے تحت بنائی گئی ہے۔ یہ ویب سائٹ نہ صرف تصاویر کوشناخت کر سکتی ہے بلکہ تصویر کے حوالے سے بہت سی معلومات فراہم کر سکتی ہے۔

(جاری ہے)

کسی بھی تصویر کو براوزکرنے پر یہ ویب سائٹ اس کی درجہ بندی اور دیگر معلومات بتاتی ہے,، دیگر معلومات نہ ہوں تو درجہ بندی تو لازمی بتاتی ہے۔

یہ ویب سائٹ بہت سی غلطیاں بھی کرتی ہیں، جیسے میدان کے پار دور سے لی گئی عمارتوں کی تصویروں کو اس ویب سائٹ نے قبروں کے کتبے سمجھا۔ اس طرح کی غلطیاں یقیناً وقت کے ساتھ ساتھ درست ہوتی جائیں گی۔ میں نے ایک جانور کی تصویر کے بارے میں پوچھا تو ویب سائٹ نے اس کا سائنسی نام اور دیگر تمام معلومات ظاہر کر دی۔ شخصیات کے حوالے سے اس ویب سائٹ کو امریکی شخصیات کی زیادہ پہچان ہے۔ میں نے بارک اوبامہ کے برے سے منہ والی مزاحیہ تصویر ویب سائٹ کو دی تو اس نے اسے بارک اوبامہ کے طور پر ہی شناخت کر لیا،نواز شریف کی تصویر کو صرف شخصیت ظاہر کیا ۔
اس ویب سائٹ کو وزٹ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

تاریخ اشاعت: 2015-05-17

More Technology Articles