Whatsapp ceo mad Apple stealing features

Whatsapp Ceo Mad Apple Stealing Features

وٹس ایپ کے سی ای او‘ فیچرز چوری کرنے پر ایپل پر انتہائی برہم

ایپل نے آئی او ایس 8 کی ریلیز کے ساتھ ہی بے شمار نئے فیچرز بھی متعارف کروائے۔نئے شامل ہونے والے فیچرز نے جہاں سب کر خوش کیا وہی اٹس ایپ کے سی ای او کچھ خفا بھی نظر آئے۔
ظاہری طور پر آئی مسیج ایپ کے ذریعے آپ پیغامات میں ویڈیو، آڈیو اور اپنی لوکیشن شئیر کر سکتے ہیں۔جو کہ وٹس ایپ پر پہلے ہی سے موجود ہیں۔

(جاری ہے)

وٹس ایپ کے سی ای او نے باقاعدہ طور پر تو کسی فیچر کا نام نہیں لیا مگر شاید یہی وہ فیچرز ہیں جو کہ کوم کے ایپل سے ناراضگی کی وجہ ہو سکتے ہیں۔


وٹس ایپ ہی وہ ایک ایپلیکیشن نہیں ہے جس کے فیچرز ایپل نے کاپی کئے ہیں بلکہ آئی میسج کے ذریعے فائل بھیجنے کا فیچر بھی سنیپ چاٹ کے سروس کسے کافی مماثلت رکھتا ہے۔
ایپل کی جانب سے متعارف کی جانے والی آئی ڈرائیو کلاؤڈ سٹوریج سروس بھی مشہور ڈراپ بوکس سروس سے ملتی جلتی ہے۔
اس کے بعد یہ بات زیرِ بحث ہے کہ کیا ایپل نے نئے فیچرز میں صرف دوسرے ڈیولپرز کی ایپلیکشز ہی کاپی کیں ہیں یا خود کا بھی کچھ نیا متعارف کروایا ہے۔

تاریخ اشاعت: 2014-06-08

More Technology Articles