WhatsApp could add voice calling very soon

WhatsApp Could Add Voice Calling Very Soon

وٹس ایپ صارفین کیلئے خوشخبری۔۔۔۔

اب وہ دن زیادہ دور نہیں جب آپ اٹس ایپ سے بھی ڈائریکٹ کال کر سکیں گے۔
فروری میں موبائل ورلڈ کانگریس میں وٹس ایپ کے سی ای او جین کوم کے کیے کئے وعدے کے مطابق وٹس ایپ میں کال کرنے کی سہولت اس سال کی دوسری چوتھائی میں فراہم کر دی جائے گی۔

(جاری ہے)


حال ہی میں وٹس ایپ کی طرف سے مختلف زبانوں میں اسکا ترجمہ کرنے والوں کو کال کرنے سے متعلقہ الفاظ کا ترجمہ کرنے کا بولا گیا ہے، جس سے ثابت ہوتا ہے کہ وٹس ایپ بہت جلد کال کرنے کی سہولت فراہم کرنے والا ہے
وٹس ایپ آئی او ایس، اینڈرائیڈ، ونڈوز فون اور بلیک بیری میں بغیر کسی اضافی چارچز کے پیغام رسانی کے لیے استعمال ہونے والی ایپ ہے ۔

یہ ایپ پہلے ہی ریکارڈ پیغامات بھیجنے کی سہولت مہیا کرر ہی ہے۔ اور اب صحیح میں وٹس ایپ سے کال کرنے کی سہولت اس کو سکائیپ اور وائبر کے برابر میں مقابلے پر لا کھڑا کرے گی۔
پچھلے مہینے بلاگ آئی فون اٹالیا کی طرف سے سامنے آنے والے سکرین شوٹس میں آئی فون کے لیے منظرِ عام پر آنے والے بیٹا ورزن میں فون کالز کرنے والے ڈسپلے کو دکھایا گیا ہے۔فی الوقت وٹس ایپ کے پاس 465 ملین ایکٹیو صارفین موجود ہیں۔

تاریخ اشاعت: 2014-04-10

More Technology Articles