WhatsApp Sends 50 billion messages daily

WhatsApp Sends 50 Billion Messages Daily

دنیا بھر کے ایس ایم ایس ایک طرف، وٹس ایپ ایک طرف!

حال ہی میں جرمنی میں ہونے والی’’ ڈی ایل ڈی‘‘ کانفرنس میں’’ وٹس ایپ‘‘ کے سی ای او نے یہ بتایا ہے کہ یہ کمپنی روزانہ کے 54ارب پیغامات بھیج اور وصول کر رہی ہے۔جن میں 36ارب پیغامات بھیجے اور 18ارب وصول ہو رہے ہیں۔

یقیناً یہ تعداد متاثر کن ہے۔موبائل تجزیہ کار Benedict Evans کے مطابق پیغامات بھیجنے اور وصول کرنے کی تعداد بڑھنے کے کافی روشن امکانات ہیں۔

Evans نے بتایا ہے کہ وٹس ایپ کے ماہانہ 430ملین استعمال کرنے والے صارفین ہیں اور یقیناً ایسی چھوٹی کمپنی کیلئے باعث فخر ہے جسکے سٹاف کی تعد 50لوگوں پر مشتمل ہے اور جس نے اپنی مشہوری کے لیے ایک پیسہ بھی استعمال نہیں کیا۔

(جاری ہے)

وٹس ایپ میسنجر

تاریخ اشاعت: 2014-01-21

More Technology Articles