you regettingold com

You Regettingold Com

آپ بوڑھے ہو رہے ہیں۔ ایک زبردست ویب سائٹ

you.regettingold.com ایک زبردست  معلوماتی ویب سائٹ ہے۔ اس ویب سائٹ سے آپ اپنے حوالے سے اہم معلومات جان سکتے ہیں۔ اس ویب سائٹ پر اپنی تاریخ پیدائش درج کریں  تو یہ آپ کو  آپ کی عمر کے حوالے سے بہت سی اہم معلومات فراہم کرتی ہے۔
یہاں آپ جان سکتے ہیں کہ اس وقت آپ کی عمر کتنے دن ہے۔ کن دو مشہور شخصیات کی عمر کے دنوں کو جمع کیا جائے تو آپ کی عمر کے دن بنتے ہیں۔

اس حصے کو آپ ٹوئٹ بھی کر سکتے ہیں۔ ہر روز دیکھے جانے پر یہاں مشہور شخصیات بدل جاتی ہیں۔
یہ ویب سائٹ  صارفین کو اُن کا بُرج اور مبارک پتھر بتاتی ہے۔یہاں سے پتا چلتا ہے کہ آپ اب تک اپنے سالگرہ کے کیک پر کتنی موم بتیاں جلا چکے ہیں۔ یہاں  اس بات کا تخمینہ بھی موجود ہے کہ آپ کا دل زندگی میں کتنی بار دھڑک چکا ہے اور آپ  کتنی بار سانس لے چکے ہیں۔

(جاری ہے)

اس ویب سائٹ سے پتا چلتا ہے کہ آپ کی پیدائش کے بعد چاند زمین کے گرد کتنے چکر  لگا چکا، آپ کی پیدائش کے وقت زمین کی آبادی کتنی تھی،اس وقت آبادی کتنی ہے، اگر آپ نیویارک میں رہتے تو آپ کی پیدا ئش سے اب تک زمین کتنا فاصلہ طے کر چکی، زمین سورج کے گرد کتنا فاصلہ طے کر چکی، سورج کہکشاں کے گرد کتنا فاصلہ طے کر چکا اور کہکشاں اپنے مدار میں کتنا فاصلہ طے کر چکی ہے۔اس ویب سائٹ سے  آپ کو اپنے  بچپن، لڑکپن، نوعمر اور جوانی میں پیش آنے والے اہم دنیاوی واقعات کے بارے  میں بھی پتا چلتا ہے۔
اس زبردست ویب سائٹ کو وزٹ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

تاریخ اشاعت: 2017-02-18

More Technology Articles