A journey from tragedies to an amazing revolutionary future Meet Arslan Sadiq

A Journey From Tragedies To An Amazing Revolutionary Future Meet Arslan Sadiq

ارسلان صادق کے حادثات سے روشن مستقبل تک کی داستان

محمد سعد ارسلان صادق کو اُن کے دوست احباب اور ساتھی ارسلان کےنام سے جانتے ہیں۔ ارسلان ایک کامیاب انٹرپرینیور ہیں اور بڑی کامیابی سے اپنا کاروبار چلا رہے ہیں۔ وہ پاکستان کی بہترین آئی ٹی کمپنیوں میں سے ایک ”گلوبل ہوسٹنگ سروس“ کے بانی اور سی ای او ہیں۔ ارسلان ٹوئٹر اور فیس بک پر بھی کافی فعال ہے۔ اس کے علاوہ وہ اپنی ویب سائٹ پر بھی بلاگز لکھتے ہیں۔



اپنے شعبے میں کامیاب ارسلان کی زندگی ہمیشہ ایسے ہی نہ تھی۔ اُن کی زندگی میں پہلی تبدیلی اس وقت آئی جب 2 برس کی عمر میں اُن کے والد وفات پا گئے اور3 برس کی عمر میں تایا وفات پا گئے۔اس کے بعد ارسلان اپنی والدہ ، چھوٹےتایا اور دادا کے ساتھ رہنے لگے۔ 10 سال کی عمر میں اُن کی والدہ کی دوسری شادی کرا دی گئی تو اُن کےدادا ، چھوٹےتایا اور بڑی تائی نے انہیں اپنے ساتھ ہی رکھنے کا فیصلہ کیا۔

(جاری ہے)

اس گھر میں ارسلان کےعلاوہ کوئی دوسرا بچہ نہیں تھا۔ دو سال بعد اُن کے چھوٹےتایا اور دادا بھی وفات پاگئے اور وہ اپنی تائی کے ساتھ رہنے لگے۔ارسلان نے 14 برس کی عمر میں میٹرک کا امتحان پاس کیا اور 16 برس کی عمر میں وہ کمپیوٹر سائنس پڑھ رہے تھے۔اسی سال اُن کی تائی بھی وفات پا گئیں اور وہ دنیا میں اکیلے رہ گئے۔اس حادثے کے باوجود بھی ارسلان نے حالات سے ہار نہیں مانی۔
انہوں نے مشکل حالات میں بھی اپنا سفر جاری رکھا۔ ارسلان نے سوشل میڈیا پر کئی فورمز اور گروپس کو بطور ممبر جوائن کیا۔ دن رات محنت کی اور جلد ہی کئی فورمز اور گروپس کے ایڈمنسٹریٹر بن گئے۔اس کے بعد انہوں نے اپنے فورم بھی بنائے اور ساتھ ہی کئی سوشل میڈیا ٹیمز کی رہنمائی کرنے لگے۔ارسلان سٹیٹ یوتھ پارلیمنٹ آف پاکستان کے سوشل میڈیا ہیڈ ہیں، اس کے علاوہ پازیٹیو پاکستان اور یوتھ ایسوسی ایشن آف پاکستان کے سوشل میڈیا ایڈوائزر ہیں۔


انہی تجربات کی روشنی میں انہوں نے گلوبل ہوسٹنگ سروس قائم کی اور آج وہ امریکا، یورپ، کینیڈا، برطانیہ، ترکی، ہانگ کانگ، پاکستان اور انڈیا میں سرورز چلا رہے ہیں۔گلوبل ہوسٹنگ سروس ساری دنیا میں صارفین کو ڈومین رجسٹریشن، ڈومین ری سیلرز، ڈیڈیکیٹڈ سرورز، وی پی ایس، ہوسٹنگ ری سیلرز، شیئرڈ ہوسٹنگ، ایس ای او اہوسٹنگ، ویب ڈویلپمنٹ، سوفٹ وئیر ڈویلپمنٹ، ایس ایم ایس / ای میل اور سوشل میڈیا مارکیٹنگ سروسز فراہم کر رہی ہے۔

گلوبل ہوسٹنگ سروسز.pk رجسٹری کی Gold Channel Partner ہے اور سب سے زیادہ .pk بیچنے والی کمپنیوں میں سے ایک ہے۔ گلوبل ہوسٹنگ سروسز نے پچھلے سال 80 لاکھ روپے سے زیادہ کی فروخت کی تھی جبکہ اس سال کے 10 ماہ میں کمپنی 1 کروڑ سے زیادہ کے .pk ڈومین فروخت کر چکی ہے۔

ارسلان IT Paksitan گروپ کے ہیڈ ہیں جو پاکستان میں آئی ٹی کا سب سے بڑا گروپ ہے۔ اس گروپ کے ممبران کی تعداد ڈیڑھ لاکھ سے زیادہ ہے۔
ارسلان پاکستانی بلاگرز گروپس کے بھی ہیڈ ہیں، جس کے ممبران کی تعداد 48 ہزار کے قریب ہے۔
ٹوئٹر پر ارسلان کے فالورز کی تعداد ایک ملین سے زیادہ ہے(انکا پاکستان میں رینک36 واں ہے )۔اُن کی سوشل میڈیا پوسٹس اور ٹوئٹس اکثر دوسرے میڈیا اکاؤنٹس ، نیوز چینلز، بلاگز اور ویب سائٹس پر میشن کیےجاتے ہیں۔ پاکستان اور اسلام کے حوالے سے پیجیز پر کام کرنے والی سوشل میڈیا ٹیمز کے ساتھ بھی وہ بطور سوشل میڈیا ہیڈ کام کرتے ہیں۔


ارسلان کا کہنا ہے کہ چاہے کتنے ہی لوگ اُنہیں چھوڑ جائیں، چاہے کتنے ہی دوست اُن کا ساتھ چھوڑ دیں، جب بھی اُن کا دل دکھا، وہ محنت کرنے لگے، سیکھنے لگے اور زندگی میں آگے بڑھنے لگے۔ ارسلان کا کہنا ہے کہ وہ ایس ایس جی کمانڈو بننا چاہتے تھے۔ اُن کا کہنا ہے کہ جب بھی وہ پیچھے مڑ کر دیکھتےہیں تو انہیں خوشی اور سکون ملتا ہے، انہیں فخر ہوتا ہے کہ وہ مشکلات کےطوفانوں سے گھبرائے نہیں بلکہ کامیاب ہوکر نکلے ہیں۔
ارسلان کا کہنا ہے کہ انہیں ایک کہاوت بہت پسند ہے ”موم بتی کی طرح بنو، جو خود تو جل جاتی ہے لیکن دوسروں کو روشنی دیتی ہے“۔ ارسلان کا کہنا ہے کہ انہوں نے اپنی زندگی کو بھی اسی کہاوت کے مطابق بنانے کی کوشش کی ہے، انہوں نے اپنی محنت سے دوسروں کے لیے امید کی شمع بننے کی کوشش کی ہے۔

تاریخ اشاعت: 2017-11-01

More Technology Articles