Bill Gates barred his kids from using cell phones until they were 14

Bill Gates Barred His Kids From Using Cell Phones Until They Were 14

بل گیٹس نے اپنے بچوں کو اُن کی 14 ویں سالگرہ کے بعد موبائل فون استعمال کرنے کی اجازت دی

بل گیٹس کی دولت ان کے کمپیوٹر اور سافٹ وئیرز سے متعلقہ کاروبار کی وجہ سے ہی ہے۔ بل گیٹس کی کمپنی نے خود بھی موبائل فون بنائے ہیں مگر آپ کو یہ سن کر حیرت ہوگی کہ بل گیٹس نے اپنے بچوں کو 14سال کی عمر سے پہلے موبائل فون استعمال کرنے نہیں دیا۔
بل گیٹس نے ایک حالیہ انٹرویو میں بتایا کہ جب ہم سب کھانا کھا رہے ہوتے ہیں تو کھانا کھاتے ہوئے ہمارے پاس موبائل نہیں ہوتا۔

(جاری ہے)

بل گیٹس نے مزید کہا کہ انہوں نے اپنے بچوں کو 14 سال کی عمر سے پہلے موبائل فون نہیں دیا حالانکہ اُن کے بچے شکایت کرتے تھے کہ دوسرے بچوں کے پاس پہلے ہی موبائل فون ہوتا ہے۔بل گیٹس کے بچوں کی عمریں اب 14 سے 20 سال کے درمیان ہیں۔ بل گیٹس کا کہنا ہے کہ سب سے بڑے بچے کے پاس 6 سال پہلے فون آیا تھا، یہ الگ بات ہے کہ اُس وقت کے سمارٹ فون 2017 کے مقابلے میں اتنے خاص نہیں ہوتے تھے۔

Bill Gates barred his kids from using cell phones until they were 14
تاریخ اشاعت: 2017-04-24

More Technology Articles