Bill Gates believes Microsoft's lost out on $400B by losing the smartphone market

Bill Gates Believes Microsoft's Lost Out On $400B By Losing The Smartphone Market

مائیکروسافٹ نے سمارٹ فون مارکیٹ سے نکل کر 400 ارب ڈالر کا نقصان کیا ہے۔ بل گیٹس

وینچر کیپٹل کمپنی ویلیج گلوبل کے ساتھ بات کرتے ہوئے بل گیٹس  نے اعتراف کیا کہ  انہیں گوگل کے مقابلے میں  سٹینڈرڈ نان ایپل فون پلیٹ فارم بنانے میں ناکامی کا سامنا کرنا پڑا۔
بل گیٹس کا کہنا تھا کہ  اُن کی سب سے بڑی غلطی مائیکروسافٹ کا اینڈروئیڈ کی طرح کا پلیٹ فارم  نہ بنانا ہے۔بل گیٹس کا کہنا ہے کہ اگر وہ ایسا کر لیتے ہیں گوگل کے 400 ارب ڈالر مائیکرو سافٹ کے پاس  آتے ۔

بہت سے لوگوں کا کہنا ہے کہ   یہ سٹیو بالمر تھے جنہوں نے اسے سنجیدہ  نہیں لیا۔ سٹیو بالمر  نے ایپل کے آئی فون کو سنجیدہ ہی نہیں لیا، وہ اس پر ہنستے تھے۔ سٹیو بالمر سمجھتے تھے کہ  بغیر کی بورڈ کے مہنگے فون کاروباری صارفین کو پسند نہیں آئیں گے۔
اس کے بعد مائیکروسافٹ نے  ونڈوز موبائل متعارف کرایا ۔

(جاری ہے)

یہ پی سی کے لیے دستیاب ونڈوز کا چھوٹا ورژن تھا۔

جب آئی فون آیا تو   کچھ عرصے بعد  گوگل نے اینڈروئیڈ جاری کر دیا۔ اس سے ظاہر ہوگیا کہ لوگ آل سکرین او ایس کو ترجیح دیتے ہیں۔
مائیکروسافٹ نے 2010 میں ونڈوز فون 7 سے اس دوڑ میں شامل ہونے کی کوشش کی  لیکن تب تک کافی وقت گزر چکاتھا۔ اینڈروئیڈ اور آئی اوا یس مارکیٹ کے ایک بڑے حصے پر قابض تھے۔ونڈوز فون 8 نے تو  اس آپریٹنگ سسٹم کی قسمت  کا فیصلہ کر دیا۔
مائیکروسافٹ کے لیے اب بھی حالات زیادہ برے نہیں ہے۔ حالیہ دنوں میں مائیکروسافٹ  ایپل اور گوگل کو پیچھے چھوڑتے ہوئے دنیا کی سب سے زیادہ مالیت والی کمپنی بھی بن چکی ہے۔
تاریخ اشاعت: 2019-06-25

More Technology Articles