Bill gates donated 4 6bn to charity

Bill Gates Donated 4 6bn To Charity

بل گیٹس نے چار عشاریہ چھ ارب ڈالر کی خطیر رقم عطیہ کردی

دنیا کے سب سے امیر شخص بل گیٹس نے اپنی 90 ارب ڈالر کی دولت میں سے 4 عشاریہ چھ ارب ڈالر کی بڑی رقم عطیہ کردی ہے۔ سال 2000ء کے بعد بل گیٹس کی یہ اب تک عطیہ کردہ سب سے خطیر رقم ہے۔ امریکی سکیوریٹی اینڈ ایکسچینج کمیشن میں جمع کروائی گئی دستاویز کے مطابق مائیکروسافٹ کے بانی بل گیٹس نے مائیکروسافٹ میں اپنے شیئرز میں سے 64 ملین شیئرز کسی نامعلوم ادارے کو عطیہ کردیے ہیں۔

غالب امکان اس بات کا ہے کہ انہوں نے یہ رقم اپنے ہی فلاحی ادارے بل اینڈ ملینڈا گیٹس فاؤنڈیشن کو عطیہ کی ہے۔ یہ فلاحی ادارہ بل گیٹس اور ان کی بیگم نے 2000 ء میں اپنی دولت میں سے پانچ ارب ڈالر عطیہ کرکے شروع کیا تھا۔ اس ادارے کا مقصد عالمی سطح پر بہت طبی سہولیات کی فراہمی اور شدید غربت میں کمی کرنا ہے۔

(جاری ہے)



بل گیٹس کی عطیہ کردہ حالیہ رقم ان کی کل دولت کا 5 فیصد ہے۔

اس عطیے کی وجہ سے مائیکروسافٹ میں بل گیٹس کے شیئرز میں زبردست کمی آئی ہے۔ 1996 ء تک مائیکروسافٹ کے تمام شیئرز میں سے 24 فیصد شیئرز بل گیٹس کے پاس تھے۔ اب یہ تعداد گھٹ کر صرف ایک عشاریہ تین فیصد رہ گئی ہے۔

بل گیٹس اور ان کی اہلیہ نے 1994ء سے اب تک اپنی دولت میں سے 35 ارب ڈالر کی خطیر رقم عطیہ کی ہے۔ 1999ء میں دونوں نے 16 ارب ڈالر کی رقم عطیہ کی تھی۔
ان کے فلاحی ادارے کو مجموعی طور پر 40 ارب ڈالر کی رقم عطیہ کی گئی جو دنیا میں کسی بھی فلاحی ادارے کوعطیہ کی گئی سب سے زیادہ رقم ہے۔

بل گیٹس کی حالیہ عطیہ کردہ رقم اس سال دنیا میں بھر میں عطیہ کی گئی سب سے بڑی رقم ہے۔ اس سے پہلے 2017ء میں سب سے زیادہ رقم عطیہ کرنے کا اعزاز معروف سرمایہ کار Warren Buffett کے پاس تھا جنہوں نے تین عشاریہ دو ارب ڈالر کی رقم عطیہ کی تھی۔ یہ رقم بھی انہوں نے بل گیٹس کے فلاحی ادارے کو ہی عطیہ کی تھی۔

تاریخ اشاعت: 2017-08-28

More Technology Articles